Inquilab Logo

نیا فون : ویوو کی فلیگ شپ فون سیریزایکس۵۰؍ کے ۳؍ نئے فونز لانچ

Updated: June 04, 2020, 1:45 PM IST | Agency

ویوو نے اپنے۳؍ فلیگ شپ فونز ایکس۵۰؍ سیریز کی شکل میں متعارف کرائے ہیں

VIVO Smartphone - Pic : INN
ویوو اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

ویوو نے اپنے۳؍ فلیگ شپ فونز ایکس۵۰؍ سیریز کی شکل میں متعارف کرائے ہیں۔ان تینوں فونز کو  ایکس۵۰، ایکس۵۰؍ پرو اور ایکس ۵۰؍ پرو پلس کے نام دئیے گئے ہیں۔ ان  فونز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان  میں  فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے اورتینوں میں  اینڈرائیڈ ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس۱۰ء۵؍ سے کیا گیا ہے۔
ویووایکس ۵۰:اس میں۶ء۵؍ انچ  کا ڈسپلے دیا گیا ہے جو۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہےاور ایچ ڈی آر۱۰؍ پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔اس فون میں۵؍ جی سپورٹ موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈریگون ۷۶۵؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کی استعداد دی گئی ہے۔اس فون کی بیٹری ۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ ہے جو ۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر۴؍ کیمرے ہیں جن مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے جو ایف۱ء۶؍ آپرچر،۴؍ ایکسز او آئی ایس سے لیس ہے۔اس کے علاوہ۱۳؍ میگا پکسل پورٹریٹ،۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور۵؍ میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ فرنٹ پر۳۲؍میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کیساتھ ہے۔ویوو ایکس۵۰؍کے دو ماڈلز کی  قیمت بالترتیب کم وبیش ۳۷؍ہزار اور ۴۱؍ ہزار ۴۰۰؍ روپے  ہوگی۔
ویووایکس ۵۰؍پرو: اس فون کا ڈسپلے بھی۶ء۵۶؍ انچ کا ہے جس میں۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر پلس سپورٹ دی گئی ہے مگر اس ڈیوائس میں کرو(خمد ار) ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ایکس۵۰؍ میں فلیٹ ڈسپلے موجود ہے۔ یہ فون  بھی۵؍ جی سپورٹ سے لیس  ہے جبکہ اسنیپ ڈریگون۷۶۵؍ جی پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس کی بیٹری۴۳۱۵؍ ایم اے ایچ کی ہے اور یہ بھی ۳۳؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔ بیک پر ۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ  ہے جن میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے ۔ فون میں فرنٹ پر۳۲؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ ہے۔ اس کے ۲؍ویریئنٹ ہیں جن کی قیمت ۴۵؍ ہزار ۶۰۰؍ روپے اور ۴۹؍ہزار ۸۰۰؍روپے ہوگی۔
ویووایکس ۵۰؍پروپلس:یہ تینوں میں سب سے طاقتور فون ہے جس کا ڈسپلے بھی۶ء۵۶؍ انچ کا ہے مگر اس میں۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ باقی فیچرز دونوں فونز جیسے ہیں۔کوالکوم اسنیپ ڈریگون۸۶۵؍ پروسیسرسے لیس فون میں۸؍ سے۱۲؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی۔۴۳۱۵؍ ایم اے ایچ بیٹری۴۴؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فرنٹ پر۳۲؍ میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ بیک پر بھی۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے۔اسکے تینوں ویریئنٹ کی قیمتیں بالترتیب ۴۹؍ ہزار ۸۰۰، ۵۸؍ ہزار ۳۰۰؍ اور۶۳؍ہزار۷۰۰؍ روپے   ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK