Inquilab Logo

نیا ٹیبلٹ: ٹی سی ایل کمپنی نے اپنا نیا ٹیبلٹ ’ٹیب میکس ‘متعارف کرایا

Updated: February 23, 2022, 11:08 AM IST | Agency | New Delhi

 ٹی سی ایل کی جانب سے نئے ٹیبلٹ بازار میں لانچ کردئے گئے ہیں۔ کمپنی نے اسے  ٹی سی ایل ٹیب میکس کے نام سے لانچ کردیا ہے۔

 Tablet `Tab Max.Picture:INN
ٹیبلٹ ’ٹیب میکس۔ تصویر: آئی این این

 ٹی سی ایل کی جانب سے نئے ٹیبلٹ بازار میں لانچ کردئے گئے ہیں۔ کمپنی نے اسے  ٹی سی ایل ٹیب میکس کے نام سے لانچ کردیا ہے۔ یہ۱۰ء۴؍ انچ کے ڈسپلے سے لیس ہے اور اسٹائلوس پین کو سپورٹ کرتا ہے۔ ٹی سی ایل ٹیب میکس کی قیمت ۲۱۹؍ امریکی ڈالر(کم وبیش ۱۶؍ہزار روپے) ہے۔ ۲۱؍فروری سے اسے ’علی ایکسپریس‘ سے خریدا جاسکے گا۔ یہ ٹیبلٹ سرمئی رنگ میں دستیاب ہوگا اور اس کے ساتھ کمپنی ۳؍ ایکسیسری دے گی جن میں ایک فلپ کیس، ایک اسٹائلوس پین اور ایک کی بورڈ شامل ہے۔   ڈسپلے 2000x1200پکسل کے فل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن سے لیس ہے۔ ڈسپلے کی چاروں جانب بیزل زیادہ پتلے نہیں ہیں ۔ ڈیوائس میں ۱۳؍ میگاپکسل کا ریئر کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش کی سہولت ہے۔ اس کے فرنٹ سائیڈ میں ۸؍ میگا پکسل کا کیمرا ملتا ہے۔ پروسیسر کے طور پر اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن۶۶۵؍ چپ ہے جسے ۶؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کو ۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کا سپورٹ بھی دیا گیا ہے۔ 

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK