Inquilab Logo

ٹی وی ایس جُوپیٹر کا نیا ویریئنٹ زیڈ ایکس ڈِسک بازار میں پیش

Updated: August 29, 2020, 1:30 PM IST | Agency

ٹی وی ایس نے ملک میں اپنے مقبول عام اسکوٹر’جُوپیٹر‘ کا نیا ویریئنٹ ’زیڈ ایکس‘ لانچ کردیا ہے۔ جُوپیٹر زیڈ ایکس کی قیمت ۶۹؍ہزار روپے ہے۔

Jupiter
جو پیٹر

ٹی وی ایس نے ملک میں اپنے مقبول  عام اسکوٹر’جُوپیٹر‘ کا نیا ویریئنٹ ’زیڈ ایکس‘ لانچ کردیا ہے۔    جُوپیٹر زیڈ ایکس کی قیمت ۶۹؍ہزار روپے ہے۔ اس میں ڈِسک بریک کیساتھ الیکٹرک اسٹارٹ فیچر’آئی ٹچ اسٹارٹ‘  بھی دیا گیا ہے ۔ اس اسکوٹر میں سب سے بڑی تبدیلی ڈسک بریک کے روپ میں کی گئی ہے جو موجودہ ماڈل میں نہیں تھی۔ اس کے علاوہ اس میں آئی ٹچ اسٹارٹ تکنیک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ اس نئے اسکوٹر میں سنگل کی ہول کے ساتھ اگنیشن، اسٹیئرنگ لاک، سیٹ لاک اور فیول ٹینک کیپ کیلئے آن اِن ون لاک بھی ملتا ہے جو بے حد ہی معاون فیچر ثابت ہوں گے۔ اس نئے اسکوٹر میں بی ایس ۶؍ کمپلائنٹ ۱۱۰؍ سی سی کا انجن دیا گیا ہے ۔ جس میں ایکو تھرسٹ فیول انجکشن تکنیک اور انٹی گریٹیڈ اسٹارٹر جنریٹر سسٹم دیا گیا ہے۔ ان فیچرس کے ذریعہ یہ اسکوٹر اب پہلے زیادہ مائیلیج دے گا۔ ایل ای ڈی ہیڈلیمپ، ۲؍ لیٹر کا گلو باکس ، موبائل چارجر اور ۲۱؍لیٹر اسٹوریج اس کےقابل ذکر فیچر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK