Inquilab Logo

نسان میگنائٹ بمقابلہ رینوکیگر

Updated: April 24, 2021, 11:25 AM IST | Ankit Dubey

اس موازنے کے ذریعہ آپ کو اندازہ لگانے میںآسانی ہوگی کہ دونوں کارمیں کون کس سے بہتر ہے

Nissan Magnet.Picture:INN
نسان میگنائٹ۔تصویر :آئی این این

نسان میگنائٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور لانچنگ کے بعد اس کی فروخت کے اعداد و شمار کمپنی کے لئے اطمینان بخش ہیں۔ یہ ایک سب کامپیکٹ  ایس یو وی ہے جو ہندوستان میں موجود کس بھی سب کامپیکٹ ایس یو وی سے کافی سستی ہے اور اس کالُک بھی بے حد شاندار ہے۔ پچھلے دنوں ہی یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ لانچنگ کے بعد سے لے کر اب تک اس گاڑی کے ۵۰؍ ہزار یونٹس کی بکنگ ہوچکی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گاہک اس ایس یو وی کو کافی پسند کررہے ہیں ۔ ہندوستان میں نسان میگنائٹ کا مقابلہ رینو کیگر سے ہے ،آپ کیلئے ہم ان دونوں بجٹ ایس یو وی کا موازنہ پیش کررہے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کیلئے کون سی کار بہتر رہے گی۔
نسان میگنائٹ
 نسان میگنائٹ میں انجن کے ۲؍ آپشن ملتے ہیں، جن میں پہلا ۱ء۰؍ لیٹر پیٹرول انجن ہے جو ۷۱؍ ایچ پی کی پاور اور ۹۶؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ وہیں دوسرا ۱ء۰؍ لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن ہے جو ۱۰۰؍ ایچ پی کی پاور اور ۱۶۰ ۳؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ کار ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس کے ساتھ مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ٹرانسمیشن کے متبادل کیساتھ دستیاب ہے۔ نسان میگنائٹ کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا مائیلیج ۱۸ء۷۵؍ کلومیٹر فی لیٹر سے لے کر ۲۰؍ کلومیٹر فی لیٹر تک ہے۔ نسان میگنائٹ ایس یو وی کو ۵ء۵۹؍ لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت میں خریدا جاسکتا ہے ۔
رینو کیگر
 رینو کیگر کو دو انجن کے ساتھ مینوئل اور سی وی ٹی گیئر باکس آپشن میں اتارا گیا ہے ۔ یہ وہی انجن متبادل ہے جو نسان میگنائٹ میں دئیے گئے ہیں۔ ۱ء۰؍لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن ۹۸؍بی ایچ پی کی طاقت اور ۱۶۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے اور دوسرا ۱ء۰؍ لیٹر کا تین سلنڈر، نیچرئلی ایسپریٹیڈ پیٹرول انجن جو ۷۱؍ بی ایچ پی کی طاقت اور ۹۶؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتاہے۔ دونوں انجن کے ساتھ ۵؍ اسپیڈ مینوئل ، اے ایم ٹی اور سی وی ٹی گیئر باکس کے متبادل دئیے گئے ہیں۔ رینو کیگر کو ۵ء۴۵؍ لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت میں خریدا جاسکتاہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK