Inquilab Logo

نوکیا نے اپنا پہلا۵؍جی فون متعارف کروایا

Updated: March 23, 2020, 12:02 PM IST | Agency

نوکیانےاپنے پہلے۵؍جی فون سمیت مجموعی طور پر ۳؍ نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ایک آن لائن ایونٹ کےدوران ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے پہلے فائیو جی فون نوکیا۸ء۳؍، نوکیا۵ء۳؍ اور نوکیا۱ء۳؍ فونز متعارف کرائے گئے۔کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ نوکیا۸ء۳؍ میں ایسے فیچرز دیئے ہیں جو دنیا میں کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔۶ء۸۱؍انچ کے پیور ڈسپلے والے فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا بائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ پکسل ورک چپ دی گئی ہے جو ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر مواد میں بدل دیتی ہے۔

Nokia 5 G Smartphone - Pic : INN
نوکیا ۵ جی اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 نوکیانےاپنے پہلے۵؍جی فون سمیت مجموعی طور پر ۳؍ نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ایک آن لائن ایونٹ کےدوران ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے پہلے فائیو جی فون نوکیا۸ء۳؍، نوکیا۵ء۳؍ اور نوکیا۱ء۳؍ فونز متعارف کرائے گئے۔کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ نوکیا۸ء۳؍ میں ایسے فیچرز دیئے ہیں جو دنیا میں کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔۶ء۸۱؍انچ کے پیور ڈسپلے والے فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا بائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ پکسل ورک چپ دی گئی ہے جو ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر مواد میں بدل دیتی ہے۔
 فون میں اسنیپ ڈراگون ۷۶۵؍جی پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۶۴؍سے۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔ ۴۵۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری کیلئے۱۸؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔اینڈرائیڈ۱۰؍آپریٹنگ سسٹم والے اس فون میں بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔مین کیمرا۶۴؍میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ۱۲؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق کم روشنی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ فورکےیو ایچ ڈی ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور۲؍میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے اور یہ چاروں کیمرے زئیسس آپٹکس سے لیس ہیں جبکہ فرنٹ پر ۲۴؍ میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔کیمرا سسٹم میں سنیماٹک ایفیکٹس دیئے گئے ہیں تاکہ صارف اپنی ویڈیوز ہالی ووڈ اسٹائل سے کرسکیں جبکہ ایکشن موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کی قیمت ۵۹۹؍یورو رکھی گئی ہے جو موسم گرما میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK