Inquilab Logo

نونگزئی محمد علی اکرم شاہ : منی پور کے دوسرے مسلم آئی اے ایس افسر بنیں گے

Updated: August 06, 2020, 7:54 AM IST | Agency | New Delhi

یوپی ایس سی ۲۰۱۹ء میں ۱۸۸؍ویں رینک سے کامیابی حاصل کرنیوالے محمد علی نے جامعہ ملیہ کے ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی سےتیاری کی تھی

Muhammed Ali Akram Shah
محمد علی اکرم شاہ

کہتے ہیں کہ کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی، اسے منی پور کے نوجوان نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے سچ ثابت کردیا ۔یو پی ایس سی امتحان ۲۰۱۹ء کے نتائج منگل کو ظاہر کئے گئے۔اس فہرست میں منی پور کے نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے ۱۸۸؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی انہیں چوتھی کوشش میں ملی ہے۔  خاص بات یہ ہے کہ محمد علی نےاس باوقار امتحان میں کامیابی کے ساتھ ہی انوکھا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ وہ  اس مشکل ترین امتحان میں  کامیاب ہوکر منی پور کے دوسرے مسلم آئی اے ایس افسر ہوں گے۔ 
 تفصیلات کے مطابق کہ محمد علی اکرم شاہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) میں رہ کر یوپی ایس کی پڑھائی کی ۔  وہ یہاں ۲۰۱۷ء سے تیاری کررہے تھے اور یہ ان کا چوتھا اٹیمپٹ تھا جس میں کامیاب ہوئے۔  زی سلام کی رپورٹ کے مطابق محمد علی اکرم شاہ کے لئے یوپی ایس سی امتحان کامیاب ہونا ایک بڑا اور مشکل بھرا چیلنج تھا۔ وہ ۶؍ سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوا۔ ان کی والدہ خاتون خانہ ہیں۔ ایسے میں بڑے بھائی نے گھر کی کفالت کی ذمہ داری کو نبھایا ۔ ان کے بڑے بھائی سی آئی ایس ایف میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نونگزئی محمد علی اکرم شاہ نے بتایا کہ ’’میری بنیادی تعلیم امپھال سے ہوئی، گریجویشن مکمل ہونے کے بعد میں ر ۲۰۱۷ء میں  دہلی آیا۔ یہاں جامعہ کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی میں رہ کر میں نے یوپی ایس سی کی پڑھائی کی ۔‘‘ معلوم ہوکہ  محمد علی  اس سے پہلے ۳؍بار اس امتحان میں شرکت کرچکے تھے لیکن ناکام رہے۔ یہ ان کا چوتھا اٹیمپٹ تھا اور بالآخر ان کی محنت رنگ لائی اور وہ نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے انہوں  نے ۱۸۸؍ویں رینک  حاصل کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK