Inquilab Logo

آئی آئی آئی ٹی وڈودرامیں مختلف ملازمتوں کا موقع، نوٹیفکیشن جاری

Updated: June 22, 2020, 12:16 PM IST | Agency

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی ) وڈودرا نے کئی عہدوں پر تقرری کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ اسامیاں تدریسی اور غیر تدریسی دونوںہی زمروں کیلئے ہے

IIIT - Pic : INN
آئی آئی آئی ٹی ۔ تصویر : آئی این این

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی ) وڈودرا نے کئی عہدوں پر تقرری کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ اسامیاں تدریسی اور غیر تدریسی دونوںہی زمروں کیلئے ہے۔ ٹیچنگ اسٹاف میں الگ الگ اسٹریم کے لئے اسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کیلئے تقرری کی جائے گی ۔ درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ ۴؍ جولائی ۲۰۲۰ء ہے۔ آئی آئی آئی ٹی وڈورا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ون اور گریڈ ٹو میں اسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی خالی اسامیوں پر تقرری کی جائے گی۔ یہ دونوں ہی ملازمتیں کانٹریکٹ نوعیت کی ہوں گی۔ ۳؍ سال کا معاہدہ ہوگا جو سالانہ بنیاد پر ۲؍ سال کیلئے بڑھایا جاسکے گا۔ حالانکہ ریگولر لوگوںکی طرح ہی ان فیکلٹی ممبرس کو بھی سبھی سہولیات کا فائدہ حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسامیوں کی تعداد طے نہیں ہے۔ ضرورت کے حساب سے تقرری کی جائے گی۔
 ٹیچنگ اسٹاف بھرتی: سافٹ ویئر ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ، فارمل میتھڈ ،تھیوریٹکل کمپیوٹر سائنس، ہائی پرفارمنس کمپیوٹر، کمپیوٹر آرکیٹیکچر ، ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم اور ویب ٹیکنالوجی، آئی اوٹی ، کمپیوٹر نیٹ ورک، ڈبلیو ایس این، وائرلیس نیٹ ورک، نیومریکل آپٹمائزیشن، سائبر سیکوریٹی، بلاک چین۔ انجینئرنگ سے متعلقہ ان اسامیوں کے علاوہ ہیومانیٹیز میں انگلش لینگویج کے شعبہ میں بھی جگہ خالی ہے ،جہاں اسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کی جائے گی۔
نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتی: فیکلٹی کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف میں ۲؍ پوسٹ پر بھرتی کی جائے گی۔ سینئر لائبریری اسسٹنٹ اور اکاؤنٹنٹ کی پوسٹ پر تقرری کی جائے گی ۔ دونوں میں ایک ایک اسامی خالی ہے۔ یہ ویکنسی بھی کانٹریکٹ بنیاد پر ہے۔ سینئر لائبریری اسسٹنٹ کی تنخواہ فی ماہ ۳۰؍ہزار سے ۴۰؍ ہزا رروپے کے درمیان ہوگی جبکہ اکاؤنٹنٹ کیلئے فی ماہ ۳۵؍ہزار روپے سے ۴۰؍ ہزار روپے کے درمیان تنخواہ ہوگی ۔ 
درخواست کیسے کرنی ہے: درخواست دینے کے متمنی امیدوار کو سب سے پہلے انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ ’iiitvadodara.ac.in‘ پر جانا ہوگا۔  یہاں سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ درخواست کے لئے تعلیمی اہلیت، تجربہ  اور دیگرمعلومات بھی اسی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK