Inquilab Logo

اب طلبہ ۲؍ڈگری کورس ایک ساتھ کرسکیں گے

Updated: May 28, 2020, 12:13 PM IST | Agency

طلبہ جلد ہی ایک ساتھ دو ڈگری کورس کرسکیں گے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے اس سلسلے میں پیش کی گئی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ اس ضمن میں یوجی سی کے افسر نے بتایا کہ’’حالانکہ ۲؍ڈگریوں کو طلبہ کو الگ الگ ذریعہ تعلیم سے مکمل کرنا ہوگا

Degree - Pic : INN
ڈگری ۔ تصویر : آئی این این

طلبہ جلد ہی ایک ساتھ دو ڈگری کورس کرسکیں گے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے اس سلسلے میں پیش کی گئی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ اس ضمن میں یوجی سی کے افسر نے بتایا کہ’’حالانکہ ۲؍ڈگریوں کو طلبہ کو الگ الگ ذریعہ تعلیم سے مکمل کرنا ہوگا، ایک ریگولر طریقے سے اور دوسرا ڈِسٹنس ایجوکیشن(فاصلاتی تعلیم)سے کیا جاسکتا ہے۔ یوجی سی کے سیکریٹری رجنیش جین نے کہا کہ ’’حال ہی میں منعقد کی گئی کمیشن کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے جس میں ہندوستان میں طلبہ کو ایک ساتھ ڈوئل ڈگری حاصل کرنے کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ’’طلبہ کوبیک وقت دو ڈگری کورس کیلئے ایک ہی فیکلٹی میں یا الگ الگ فیکلٹی میں کرنے کی سہولت ہوگی۔ ان دونوں ڈگری میں سے ایک ڈگری کورس ریگولر طریقے سے کیا جاسکتا ہےا ور دوسرا کورس آن لائن ڈِسٹنس ایجوکیشن (آن لائن فاصلاتی تعلیم) کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں آفیشیل نوٹی فکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔‘‘ غورطلب ہے کہ یوجی سی نے گزشتہ سال بھوشن پٹوردھن کی قیادت میں ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا جسے ایک یونیورٹی یا الگ الگ یونیورسٹیوں سے فاصلاتی، آن لائن میڈیم سے دو ڈگریوں یا ایک ساتھ کرنے کی تجویز پر غوروفکر کرنا تھا۔بہرحال ، یوجی سی نے اس سے پہلے بھی ۲۰۱۲ء میں ایک کمیٹی قائم کی تھی اور اس موضوع پر غور کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس کمیٹی نے موضوع پر کافی غور و خوض کیا تھا لیکن اس تجویز (ڈوئل ڈگری ایک ساتھ) کو آگے نہیں بڑھایا جاسکا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK