Inquilab Logo

سی بی ایس ای کی جانب سے آن لائن کاؤنسلنگ

Updated: July 14, 2020, 10:31 AM IST | Agency

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کی دوپہر بارہویں بورڈ کے نتائج ظاہر کردئیے۔

Students - Pic : INN
طلبہ ۔ تصویر : آئی این این

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کی دوپہر بارہویں بورڈ کے نتائج ظاہر کردئیے۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے اپنی سالانہ پوسٹ رزلٹ ٹیلی کاؤنسلنگ کا ۲۳؍واں پروگرام بھی شروع کردیا ہے۔ یہ سہولت طلبہ اور ان کے والدین کیلئے ۲۷؍ جولائی تک جاری رہے گی ۔ طلبہ اور سرپرست ٹیلی فونک، آئی وی آر ایس اور میسیج کے ذریعے بورڈ کے نتائج سے متعلقہ اپنے مسائل کے جوابات حاصل کرسکیں گے ۔ اس سہولت کا فائدہ صبح ۹؍بجے سے شام ۳۰:۵؍ بجے تک اٹھایا جاسکتا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کے مطابق ملک بیرون ملک میں واقع سی بی ایس ای سےمتعلقہ اسکولوں کے ۹۵؍ پرنسپل اور تربیت یافتہ کاؤنسلر طلبہ اور والدین کی مفت رہنمائی کریں گے۔ ہندوستان کے علاوہ یہ کاؤنسلنگ کی یہ خدمات متحدہ عرب امارات، قطر ، کویت، جاپان، عمان اور سنگاپور میں بھی دستیاب رہے گی۔ خاص ٹیچرس سمیت ۹۵؍ کاؤنسلرس اس دوران طلبہ اور والدین کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ ان میں ہندوستان کے ۷۳؍ اور بیرون ملک ۲۲؍ کاؤنسلر شامل ہیں۔ ملک کے طلبہ کیلئے بورڈ نے ٹول فری نمبر’1800118004‘ جاری کیا ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے طالب علم اس ٹول فری نمبر پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکت ہیں۔ اس کا مقصد طلبہ اور والدین کی رزلٹ سے متعلقہ کسی بھی طرح کے مسئلے کوحل کرنا اور سائیکولوجیکل مسائل میں مدد کرنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK