Inquilab Logo

اوپوکااوسط قیمت اسمارٹ فون ’ اے ۳۳‘ پیش کیا گیا

Updated: September 30, 2020, 1:29 PM IST | Agency

اوپو نے اپنا نیابجٹ اسمارٹ فون ’اوپواے ۳۳‘متعارف کرایا ہے ۔ یہ نیا فون اس وقت انڈونیشیاء کے بازار میں اتارا گیا ہے

Oppo Smartphone - Pic : INN
اوپو اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

اوپو نے اپنا نیابجٹ  اسمارٹ فون ’اوپواے ۳۳‘متعارف کرایا ہے ۔ یہ نیا فون اس وقت انڈونیشیاء کے بازار میں اتارا گیا ہے ۔ اوپو اے ۳۳؍ کوالکوم اسنیپ ڈریگن پروسیسر سے لیس ہے جس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی گئی ہے ۔ اس فون میں کمپنی نے ۹۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے دیا ہے جس کا آسپیکٹ ریشو ۹:۲۰؍ ہے۔ یہ نیا فون اینڈرائیڈ ۱۰؍ پر مبنی کلر اوایس ۷ء۲؍ کے ساتھ آتا ہے۔ فون  کوالکوم اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ سے لیس ہے اور اس میں ۴؍ جی بی ریم اور ۲۳؍ اسٹوریج کی استعداد ہے۔ 
 اوپو اے ۳۳؍ کے پچھلے حصے (بیک) میں ۳؍ کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں  ۱۳؍  میگا پکسل کا پرائمری کیمرا،۲؍میگاپکسل کا میکر و سینسر اور ۲؍ میگاپکسل کا ڈپیتھ سینسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ میں ۸؍میگاپکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری طاقتور ہے جو ۵؍ ہزا ر ایم اے ایچ کی استعداد والی ہے اور اس کے ساتھ ۱۸؍  واٹ تیز چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔  سیکوریٹی کیلئے اسکے پچھلے حصے میں فنگر پرنٹ  اسکینر دیا گیا ہے ۔ اس فون کی قیمت ۱۱؍ہزار ۳۰۰؍روپے ہے۔ ہندوستان میں کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں اوپو نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK