Inquilab Logo

اوپو دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی

Updated: July 15, 2020, 12:52 PM IST | Agency

تقریباً سبھی بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس فون اور چارجرمہیا کرانے کیلئے کوشاں ہیں

Charging - Pic : INN
چارجنگ ۔ تصویر : آئی این این

تقریباً سبھی بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس فون اور چارجرمہیا کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں اوپو نے ادھر کچھ برسوں میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ کام کرلیا ہے اور دیگر کمپنیوں پر اسے سبقت حاصل ہے۔اب یہ چینی کمپنی دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔ابھی کسی فون میں سب سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی۶۵؍ واٹ کی ہے مگر اوپو کی جانب سے۱۵؍ جولائی کو جو ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے وہ۱۲۵؍ واٹ سپر فلیش چارج ہوگی اور ۱۲۵؍ واٹ پاور سے بیٹری کو چارج کرنا ممکن ہونے والا ہے۔ چین میں بدھ کو اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے ٹیکنالوجی کی اندرونی ساخت، کولنگ اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں وضاحت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ۶۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سے اوپو رینو ایس کی۴؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۱۰؍ منٹ میں۴۸؍ فیصد تک چارج ہوجاتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آئی فون۱۱؍ پرو، جس میں بھی۴؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، میں ایپل کی جانب سے جو چارجر دیا جاتا ہے، وہ۱۰؍ منٹ میں صرف۱۳؍ فیصد بیٹری چارج کرتا ہے۔ یہاں تک کہ دیگر کمپنیوں جیسے سیمسنگ، شاؤمی اور ہیواوے سمیت دیگر بھی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی میں اوپو کی۶۵؍ واٹ اسپیڈ سے پیچھے ہیں۔ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اوپو کی اس ٹیکنالوجی کے پیچھے چھپا راز والٹیج کو ترجیح دینے کی بجائے کرنٹ پر توجہ دینا ہے، جو کسی سرکٹ پوائنٹ میں برقی بہاؤ کی شرح پر مبنی ہوتا ہے۔۱۲۵؍  واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کسی فون کو کتنی تیزی سے چارج کرے گی یہ تو۱۵؍ جولائی کو ہی واضح ہوگا مگر ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی مدد سے فون کی بیٹری صرف۱۵؍ منٹ کے اندر صفر سے سوفیصد تک چارج ہوسکے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK