Inquilab Logo

ہندوستانی بازارمیں متعارف کرائی جانے والی ۵؍ نئی کاروں کا سرسری جائزہ

Updated: October 03, 2020, 5:16 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

کورونا وائر س لاک ڈاؤن میں  آٹو موبائل صنعت کی سرگرمیاں  بھی ٹھپ تھیں ۔ کئی آٹوموبائل کمپنیوں  نے اعلان کے باوجود اپنی کاروں کامتعارف کرانے کا سلسلہ روک رکھا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 کورونا وائر س لاک ڈاؤن میں  آٹو موبائل صنعت کی سرگرمیاں  بھی ٹھپ تھیں ۔ کئی آٹوموبائل کمپنیوں  نے اعلان کے باوجود اپنی کاروں کامتعارف کرانے کا سلسلہ روک رکھا تھا۔ تاہم اب ملک میں ’اَن لاک‘ کا مرحلہ شرو ع ہونے اور کئی تہواروں کے آنے کے سبب کارلانچ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکاہے۔ ستمبر میں  ۵؍نئی کاروں نے ہندوستانی بازار میں قدم رکھا ، ان کی اہم خصوصیات اور فیچر کا سرسری جائزہ درج ذیل ہے۔
کِیا سونیٹ
 سونیٹ ہندوستان میں  کِیا موٹرس کی تیسری کار ہے۔ سونیٹ کو ۶ء۷۱؍لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔سب کامپیکٹ ایس یو وی سیگمنٹ کی سونیٹ پیٹرول اور ڈیزل دونوں ہی انجن متبادل میں دستیاب ہے۔ اس میں  اسمارٹ اسٹریم ۱ء۲؍ لیٹر اور پرفارمنس اوریئنٹیڈ۱ء۰؍لیٹر ٹربو جی ڈی آئی پیٹرول انجن کے دو متبادل ہیں  جبکہ ایک ۱ء۰۵؍ لیٹر ڈیزل انجن کا بھی متبادل موجود ہے۔ سونیٹ کا لُک بے حد شاندار ہے۔ اس میں  فیچر سے بھرپور کیبن کے ساتھ کلچ لیس ٹرانسمیشن آپشن دیا گیا ہے۔ معلوم ہوکہ اس کا ڈیزل ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔
ٹویوٹا اَربن کروز 
 دیکھنے میں  ٹویوٹا کی اَربن کروزر ماروتی سوزوکی وِٹارا بریزا کا نیا ورژن معلوم ہوتی ہے۔ تاہم اس کی اپنی انفرادیت ہے۔ ٹویوٹا لینڈ کروز ر کی ابتدائی قیمت ۸ء۴۰؍ لاکھ روپے ہے۔ اس میں  ۱ء۵؍ لیٹر کا ۴؍سلنڈر پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو فائیو اسپیڈ مینوئل اور ۴؍اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے متبادل کے ساتھ دستیاب ہے۔ امید ہے کہ اربن کروزز بھی سب کامپیکٹ ایس یو وی سیگمنٹ میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوگی۔
اسکوڈا ریپڈ ٹی ایس آئی اے ٹی
اسکوڈا کی اس نئی کارکی ابتدائی قیمت ۹ء۴۹؍ لاکھ روپے ہے، جبکہ مونٹے کارلو اے ٹی کی شروعاتی قیمت ۱۳ء۲۹؍ لاکھ روپے۔ اس میں ۱ء۰؍ لیٹر ٹربوچارجڈ کے ۳؍ سلنڈر ، ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی پیٹرول انجن ہے۔ اس کے آٹومیٹک گیئر باکس ماڈل کی ۵؍ اقسام دستیاب ہیں ۔ آٹو ایکسپرٹ کے مطابق اسکوڈ ا کی اس کار میں ہندوستانی بازا رمیں  کامیاب ہونے کی پوری صلاحیت نظر آرہی ہے۔ 
فورڈ اِنڈے وَر 
 ایسے افراد جو اسپورٹی کار خریدنے کے متمنی ہیں ان کیلئے فورڈ اِنڈے ور اسپورٹس بہترین متبادل ہے۔ فورڈ نے اپنی اس کار میں کچھ تبدیلیاں  کی ہیں جو کاسمیٹک تبدیلیوں  کے لحاظ سے اہم ہے ۔ اِنڈے وَر اسپورٹ بلیک اسموکڈ ہیڈلیمپس، اِبانی بلیک فرنٹ گرل،بلیک رُوف ریلز، نئے بلیک الائز اور دروازوں سمیت ٹیل گیٹ پر اسپیشل اسپورٹ ڈِکیلس کے ساتھ مارکیٹ میں آئی ہے ۔ اس میں ۲ء۰؍لیٹر ڈیزل انجن دیا گیا ہے ۔ اس کی ابتدائی قیمت ۳۵ء۱۰؍لاکھ روپے ہے۔
مرسڈیز جی ایل ای۵۳؍ اے ایم جی ۴؍میٹک پلس
 ایسے صاحبان جو لگژری کار خریدنا چاہتے ہیں  تو ان کے لئے مرسڈیز اے ایم جی سب سے نیا متبادل ہے۔ کمپنی نے اس کوپ کار کو ۱ء۲۰؍ کروڑ روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ مرسڈیز کی اس کار میں ۳ء۰؍ لیٹر کے ۶؍ سلنڈر پیٹرول انجن ہیں جو ۴۳۵؍ بی ایچ پی اور ۵۲۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ اس میں  ایل ای ڈی ہیڈلیمپ اور ایل ای ڈی ٹیل لائٹ دئیے گئے ہیں ۔ ہندوستان میں  اس کار کے ۴؍ ویریئنٹ میں دستیاب کرائے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK