Inquilab Logo

ذہنی تناؤ کے شکار طلبہ کیلئے فون کاؤنسلنگ کی سہولت

Updated: July 22, 2020, 9:29 AM IST | Agency

طلبہ کا ذہنی تناؤ دور کرنے کیلئے ’منودرپن‘ ڈجیٹل پلیٹ فارم لانچ

Mental Stress - Pic : INN
ذہنی پریشانی ۔ تصویر : آئی این این

 ملک کے اسکول اور کالج کے طلبہ میں کورونا کے وقت میں ذہنی دباؤ اور تناؤ دور کرنے کے لیے منگل کے روز پہلی بار ’منودرپن‘ ڈجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا گیا۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ نے ’آتم نربھر بھارت یوجنا‘ کے تحت اس پلیٹ فارم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لانچ کیا۔ اس میں وزیر مملکت برائے فروغ اسانی وسائل سنجے دھوترے، اسکولی تعلیم کے سیکریٹری انیتا بھٹناگر اور اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری امت کھرے بھی موجود تھے۔اس پلیٹ فارم کے تحت ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی طالب علم پورے ملک میں صبح ۸؍ بجے سے رات ۸؍ بجے تک ٹیلی فون پر اپنے تناؤ اور ذہنی دباؤ سے متعلق کسی طرح کی معلومات اور صلاح حاصل کر سکتا ہے۔ اس ہیلپ لائن کا نمبر 844840632 ہے۔ اس ہیلپ لائن پر ابھی۱۰۰؍ کاؤنسلر رہیں گے اور دھیر دھیرے ان کی تعداد بڑھا کر۵۰۰؍ کر دی جائے گی۔ یہ پلیٹ فارم کووِڈ۱۹؍ وبا کے ختم ہونے کے بعد بھی کام کرتا رہے گا۔ غور طلب ہے کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی جانب سے منگل کو دئیے گئے رپریزنٹیشن کے مطابق پورے ملک میں ہر دن کوئی نہ کوئی طالب علم ذہنی تناؤ کے سبب خود کشی کر رہا ہے۔ اس طرح ہر ماہ تقریباً۲۸؍ یا۲۹؍ طالب علم خود کشی کرتے ہیں۔ ملک میں۱۲؍ کروڑ اسکولی طلبہ ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کی رپورٹ کے مطابق ۱۰؍ سے۱۳؍ برس کے بچوں میں تناؤ اور ذہنی دباؤ کافی سنگین ہے۔ اسے روکنا بے حد ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK