Inquilab Logo

پوکوکا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’ ایف ۲؍ پرو‘ لانچ

Updated: May 20, 2020, 6:40 AM IST | Agency

چینی اسمارٹ فون کمپنی ’پوکو‘  نے اپنا نیا اسمارٹ فون پوکو ایف۲؍ پرو لانچ کیا ہے اور شاؤمی کی اس ذیلی کمپنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کم قیمت میں یہ کسی فلیگ شپ فون سے کم نہیں

Poco F2 - Pic : INN
پوکو ایف ۲ ۔ تصویر : آئی این این

چینی اسمارٹ فون کمپنی ’پوکو‘  نے اپنا نیا اسمارٹ فون پوکو ایف۲؍ پرو لانچ کیا ہے اور شاؤمی کی اس ذیلی کمپنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کم قیمت میں یہ کسی فلیگ شپ فون سے کم نہیں۔ ۲؍سال قبال پوکو ایف ون سامنے آیا تھا۔اس نئے فون میں طاقتور اسنیپ ڈریگون۸۶۵؍ پروسیسر اور اپ ڈیٹ جی پی یو ڈرائیورز دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے نئی لیکوئیڈ کول۲ء۰؍ ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا  گیا ہے جو فون کو گرم ہونے سے بچانے میں مدد دیتی ہے ، اس کے علاوہ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے پوکو لانچر۲ء۰؍ سے کیا گیا ہے جس میں ڈارک موڈ کا آپشن بھی موجود ہے۔یہ فون۶ء۶۷؍ انچ ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں۹۲ء۷؍ اسکرین ٹو باڈی ریشو موجود ہے، جبکہ ایچ ڈی آر پلس سپورٹ بھی موجود ہے۔فنگرپرنٹ اسکینر فون کی اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو اس بار نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ۶؍سے۸؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اس کے علاوہ۴۷۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فائیو جی اور وائی فائی سکس سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔ فون میں بیک پر۴؍ کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔اس کے علاوہ فون کے فرنٹ پر۲۰؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے ۔اس کی شروعاتی قیمت ۴۰؍ہزار روپے کے قریب ہوسکتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK