ملک میں الیکٹرک کاروں کا بازار وسیع ہونے جارہا ہے۔ دنیا کی نمبر ون کمپنی ٹیسلا بھی ہندوستان میں پیشقدمی کرنے جارہی ہے۔
ملک میں الیکٹرک کاروں کا بازار وسیع ہونے جارہا ہے۔ دنیا کی نمبر ون کمپنی ٹیسلا بھی ہندوستان میں پیشقدمی کرنے جارہی ہے۔ تاہم ایک ہندوستانی کمپنی پراویگ نے ٹیسلا کوٹکر دینے کی تیاری کرلی ہے۔ پراویگ اپنی الیکٹرک کار’پراویگ ایکسٹنکشن ایم کے ون‘ کو متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔ بنگلور کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بنائی ہوئی یہ الیکٹرک کار ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۵۰۰؍کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج دیتی ہے۔ اس کا موازنہ اگر بازار میں موجود دیگر نامور کمپنیوں کی کاروں سے کریں تو یہ ایک بہترین حریف ثابت ہوسکتی ہے۔ فوکس ویگن کی آئی ڈی تھری الیکٹرک کار بھی ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۵۰۰؍کلومیٹر دوڑتی ہے۔ جبکہ ٹیسلا کا الیکٹرک ماڈل ٹیسلا ۳؍ کی بھی ڈرائیونگ رینج ۵۰۷؍ کلومیٹر ہے ۔ ہندوستان میں موجود الیکٹرک کاروں کی بات کری تو ہنڈائی کونا ای وی کی ڈرائیونگ رینج۴۵۲؍ کلومیٹر ہے۔ ایم جی کی زیڈ ایس ای وی ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۳۴۰؍ کلومیٹر دوڑتی رہے ۔ مرسڈیز کی ای کیو سی کی رینج محض ۳۵۰؍ کلومیٹر ہے ۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ایکسٹنکشن ایم کے ون کو ۸۰؍فیصد چارج ہونے میں محض ۳۰؍ منٹ کا وقت لگے گا۔ اس کار میں ۹۶؍ کے ڈبلیو ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو ۲۰۰؍ ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور پر ۱۹۶؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی زیادہ سے زیادہ رفتار دیتی ہے۔ یہ کار صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں محض ۵ء۴؍ سیکنڈ کا وقت لے گی۔ اس کار میں ۱۰؍ ایکس سی او ۲؍ ریڈکشن اور ایک طاقتور پی ایم ۲ء۵؍ فلٹر دیا جائے گا جس سے کار کی ایئر کوالیٹی ہمالین ایئر جیسی ہوگی۔ کار میں ۱۵؍ انچ کا لیپ ٹاک رکھنے کے لئے ایک ڈیسک، پاور پورٹس اور ۲؍ یو ایس بی تھنڈر بولٹ پورٹس دئیے جائیں گے۔