Inquilab Logo

اسکوڈا سلاویا کا پروڈکشن شروع ،جلد ہی لانچ ہوسکتی  ہے

Updated: February 12, 2022, 1:46 PM IST | Agency | New Delhi

نامور موٹر ساز کمپنی  اسکوڈا اپنی نئی کار اسکوڈا کوڈیاک کو لانچ کرنے کے بعد اب اسکوڈا سلاویا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Skoda Slavia .Picture:INN
اسکوڈا سلاویا ۔ تصویر :آئی این این

نامور موٹر ساز کمپنی  اسکوڈا اپنی نئی کار اسکوڈا کوڈیاک کو لانچ کرنے کے بعد اب اسکوڈا سلاویا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسکوڈا انڈیا نے اپنے پونے کے چاکن میں واقع پلانٹ میں اپنی مڈ سائز پریمیم سیڈان اسکوڈا سلاویا کا پروڈکشن شروع کردیا ہے۔ اس کار کو پچھلے سال نومبر میں پیش کیا گیا تھا۔ اسکوڈا کی جانب سے کہاگیا کہ ہم نے ہندوستان ۲ء۰؍ منصوبہ پر کام شروع کیا ہے۔ ہم نےاس کے تحت ۲؍ ایس یو وی کوکامیاب طریقے سے لانچ کیا ہے۔اب ہم اگلا قدم بڑھارہے ہیں اور ہم نے اسکوڈا سلاویا کا پروڈکشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ لانچ ہونے کے بعد اسکوڈا کی یہ کار اپنے سیگمنٹ میں ہونڈا سٹی، ہنڈئی ورنا، ماروتی سوزوکی سیاز اور دیگر کو ٹکر دے گی۔ اسکوڈا سلاویا کی قیمت ۱۰؍ لاکھ روپے سے ۱۷؍ لاکھ روپے(ایکس شوروم) ہوگی۔ اس میں کئی جدید فیچرز فراہم کئے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK