Inquilab Logo

پونے یونیورسٹی نے’ڈپلوما کورس اِن اردو لینگویج‘متعارف کرایا

Updated: January 26, 2021, 10:38 AM IST | Agency

ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی(ایس ایس پی یو)نےتعلیمی سال ۲۲۔۲۰۲۱ءسے اردو زبان کا نیا پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس متعارف کرایا ہے۔

Students - Pic : INN
طلبہ تصویر : آئی این این

 ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی(ایس ایس پی یو)نےتعلیمی سال ۲۲۔۲۰۲۱ءسے اردو زبان کا نیا پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس متعارف کرایا ہے۔ داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی شروعات۱۳؍جنوری سے ہوچکی ہے اور آخری تاریخ ۲۷؍جنوری ۲۰۲۱ء ہے۔ اس کورس میں  داخلے کیلئے کم ازکم تعلیمی لیاقت بارہویں کامیاب ہے۔ وہ طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں جو گریجویشن کررہے ہیں، یا ایم فل ،پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پونے یونیورسٹی کے ہندی شعبہ کی جانب سے اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کامقصد اردو لکھنا،پڑھنا اور بولنا سکھانا ہے۔ یونیورسٹی کے ہندی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سدانند بھوسلے نے بتایا کہ پونے ایک ثقافتی و تعلیمی شہر ہے اور یہاں ملازمت کرنے والے افراد کے لئے اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور نئی زبان سیکھنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اس کورس کیلئے یونیورسٹی نے مالی اعانت فراہم کی ہے ۔  انہوں نے بھی بتایا کہ اس سے پہلے یونیورسٹی کی جانب سے فاؤنڈیشن اور گریجویشن لیول کورس متعار ف کرایا جاچکا ہے اورطلبہ کی جانب سے اسے اچھا رسپانس ملا ہے۔
 اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اگر درخواستیں ، طے شدہ نشستوں (۳۰)  سے زیادہ ہوں گی تو امیدواروں کو ’آن لائن انٹرنس ایگزام(او ای ای)‘ دینا ہوگا۔ او ای ای میرٹ لسٹ کی بنیاد پر طلبہ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اوای ای ۱۰۰؍مارکس کا پرچہ ہوگا اور اس میں ملٹی پل چوائس سوالات ہوں گے۔ پرچے کے دو سیکشن ہوں گے۔ اے سیکشن جنرل نالج،اپٹی ٹیوڈ، لاجک، کمپیرہینسن اور سیکشن بی مضمون سے متعلقہ سوالات ہوں۔جنرل کٹیگری کے امیدواروں کیلئے  اردو ڈپلوما کے لئے درخواست فیس ۵۰۰؍ روپے ہے اور ریزروڈ کٹیگریز کے امیدواروں کے لئے ۳۵۰؍ روپے۔ فیس آن لائن (ڈیبٹ،کریڈٹ، نیٹ بینکنگ وغیرہ) ادا کرنی ہوگی۔
اردو ڈپلوما میں داخلے کا نوٹی فکیشن لنک:
https://campus.unipune.ac.in/
CCEP/Documents2021/
UrduຈLanguage.pdf
اردو ڈپلوما کے لئے رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
https://campus.unipune.ac.in/
CCEP/Login.aspx

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK