Inquilab Logo

ہا تھ تنگ ہے ، پر یشان نہ ہوں، اس طرح گھر سجا لیں

Updated: May 19, 2020, 6:45 AM IST | Agency

پہلی مر تبہ بند دروازے میں عید منائی جائے گی لہٰذا اس عید پر گھر ہی سب کچھ ہے، اسے ہی سجا نا سنوارنا ہے ، ابھی وقت ہے ، منصوبہ بند ی کرلیجئے پھولوں کا زیادہ سے زیاد ہ استعمال کیجئے، اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ لا ک ڈاؤن کے دوران پائی پائی کے محتاج پھول کے تاجر وں کا بھی بھلا ہوجائے گا

Women in Kitchen - Pic : INN
ہا تھ تنگ ہے، پر یشان نہ ہوں، اس طرح گھر سجا لیں ۔ تصویر : آئی این این

ہر سال خریداری کے بعد خواتین گھر سجاتی تھیں ۔ امسال لا ک ڈاؤن میںخریداری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اب عید کو خاص بنانے کیلئے ایک ہی موقع ہے   ، وہ ہے گھر کی سجاوٹ ۔ گھر کو سجا سنو ار کر  آپ خود کو   اوراپنے گھر والوں کو عیدکا احسا س دلاسکتی ہیں  ۔  پہلے باہر بھی عید نظر آتی تھی ۔ اب عید گھر تک ہی سمٹ جائے گی ۔ ایسے میں اسے خاص بنانےکیلئے آپ کو محنت کرنی ہوگی   ۔  لاک ڈاؤن میں آمد نی بھی کم ہے ، اس  لئے کم خر چ میں گھر کو سجائیں ؟ اس سلسلے میں  آپ کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ 
  سب سے اہم بات یہ ہے کہ سجاوٹ میں ایسی ا شیاءاستعمال کی جائیں  جو آسانی سے مل سکیں ، کیونکہ لا ک ڈاؤن میں بہت آسانی سے ملنے والی اشیاء بھی  نہیں مل رہی ہیں۔  
  خاتون خانہ عیدپردیگرتیاریوںکےساتھ  ساتھ گھر کی سجاوٹ  الگ انداز سے کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مختلف طریقوں سے گھر کو نیا بنایا جائے۔ جیسے فرنیچر کوری سیٹ کیا جائے۔ ڈرائنگ روم کی سیٹنگ بدل دی جائے۔ گلدانوں کی جگہ تبدیل کی جائے ۔ آرائشی فریم اور اسپاٹ لائٹ لگوا  دی جائے ۔ کچن میں لائٹنگ سسٹم کو بہتر کیاجائے ۔ کھڑکی کے باہری حصے پر فینسی پردے لگائے جائیں۔گملوں میں نئے پودے لگائے جائیں۔ دوسرے لفظوں میں  ہر ایک کی یہ خواہش  ہوتی ہے کہ عید پر پورے گھر کو  نئےانداز سے سجایا  جائے لیکن  لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیب اجازت نہ دے  یا جیب اجازت دے مگر مارکیٹ بند ہو تو  مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس خوشی کے موقع پر پھولوں کی مدد سے کم بجٹ میں بھی  اپنے گھر کو خوبصورت اور دیدہ زیب  بنا سکتی ہیں۔ سجاوٹ کا یہ منفرد انداز آپ کے گھر کو عید کیلئے  بہت خاص  بنا سکتا ہے۔ ذیل میں پھولوں کے ذریعے گھر کی آرائش کے چند طریقے  بتائےجا رہے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھائیے اور عید کی خوشیاں دوبالا کیجئے۔
nگھر کے داخلی دروازے پر پھولوں کے گملے رکھیں، اس جگہ اسپاٹ لائٹ کا استعمال ا س کی خوبصورتی کو بڑھادے۔ 
n گھر میں بڑی گیلری موجود ہو تو  وہاں چھوٹا کارپٹ بچھا کر اسے  فرشی نشست  بنا لیں۔ وہاں تخت یا چھوٹا صوفہ بھی رکھ سکتی ہیں جس پر چھوٹی پھولدار چادر بچھا کر اسے نیا اندازدیں، اس کے ساتھ وہاں  گلاب  اور  دیگر پھولوں کے گملے رکھ کر ماحول کو خوشگوار   بنا سکتی ہیں۔
 پرانی کرسیوں پر پھولوں کے نقش ونگاروالے کپڑے  چڑھا لیں جن سے کرسیاں منفرد نظر آئیں گی ۔ اگر ہوسکے تو ان کے پچھلے حصے پر گیندے کے پھول لگادیں  ، یہ  ایک منفر دتجربہ ہوگا ۔  
کچن میں جگہ ہے تو ان ڈور پلانٹ کے گملے رکھ سکتی ہیں۔ یہ تازگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ کچن کی دیوار پر پھولوں کا فریم ماحول کو معطر کردےگا۔
عید والے دن تازہ پھولوں کے گلدستے بنا کر کمروں میں رکھ دیں، ان کی بھینی بھینی خوشبو  ہر کسی کو بھائے گی۔  
پھولوں اور مختلف باریک رنگوں کی لائنوں والی بیڈ شیٹ بچھائیں۔ اس  تبدیلی سے یقیناً آپ کو بھی  خوشی ہو گی۔
کھانے کے کمرے کی میز پر پھولوں کابڑا خوش رنگ گلدستہ  چار چاند لگا سکتا ہے۔ دیواروں پر پھولوں کا فریم اس جگہ کو دیدہ زیب  بنا دے گا۔
مہمان خانے میں بھی جدت لائیں کیونکہ زیادہ وقت  یہیں گزارا جاتا ہے۔ کچھ نیا سوچیں اور یہاں بھی پھو لوں کی مدد سے سجائیں سنواریں ۔لاک ڈاؤن والی عید میں خودہی کو مہمان سمجھیں ۔  
ایک بڑے منہ کی بوتل میں پانی بھر کر اس میں سفید، پیلے او رجامنی پھول لگا دیں۔ کسی کونے پر رکھا یہ گلدستہ عید کی آمد کا احسا س دلائے گا ۔
  اپنے گھر میں ان چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے آپ  اس عیدکو یاد گار بنا سکتی ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK