Inquilab Logo

مضبوط بیٹری اورطاقتور کیمروں سے لیس رئیل می سی ۱۵؍لانچ

Updated: July 29, 2020, 11:32 AM IST | Agency

رئیل می نے اپنا ایک نیا اسمارٹ فون سی۱۵؍ متعارف کرایا ہے جو ۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور ۴؍ طاقتور کیمروں سے لیس ہے ۔ معلوم ہوکہ رئیل می کی سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور یہ نیا فون بھی انٹری لیول ہی ہے۔

real me c 15 - Pic : INN
رئیل می سی ۱۵ ۔ تصویر : آئی این این

 رئیل می نے اپنا  ایک نیا اسمارٹ فون سی۱۵؍ متعارف کرایا ہے جو ۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور ۴؍ طاقتور کیمروں سے لیس ہے ۔ معلوم ہوکہ  رئیل می کی  سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور یہ نیا فون بھی انٹری لیول ہی ہے۔اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی۳۵؍ پروسیسر دیا گیا جبکہ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یوزر انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔فون میں بیزل کافی کم ہیں جبکہ ڈسپلے۶ء۵؍ انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ واٹر ڈراپ نوچ۸؍ میگا پکسل سیلفی کیمرے کے لیے دیا گیا ہے۔ اس فون کے  ایل سی ڈی ڈسپلے کے تحفظ کیلئے  کورننگ گلاس پروٹیکشن بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بیک پر رئیل می جیومیٹرک گریڈینٹ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ اس میں۳؍ سے۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کی ایک خاص بات۶؍ہزار  ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں پرائمری کیمرا۱۳؍میگا پکسل کا ہے۔اس کے علاوہ۸؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۲؍میگا پکسل ڈیپتھ سینسنگ اور۲؍ میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں۔ اس فون کو فی الوقت انڈونیشیاء میں فروخت کیلئے  پیش کیا گیا ہے جس کے۳؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۱۹؍ لاکھ۹۹؍ہزار انڈونیشین روپے (۱۰؍ہزار ۲۷۱؍ روپے کم وبیش ) رکھی گئی ہے جبکہ۴؍ جی بی ریم والا ورژن۲۱؍ لاکھ۹۹؍ہزار انڈونیشین روپے (۱۱؍ہزار ۳۵۰؍روپے ) میں فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK