Inquilab Logo

ریئل می نے ’ایکس ۵۰؍پروپلیئر‘ فون متعارف کرایا

Updated: May 27, 2020, 5:00 AM IST | Agency

رئیل می نے اپنا فلیگ شپ فون ایکس۵۰؍ پرو پلیئر متعارف کرادیا ہے جو ایکس۵۰؍ پرو کے جیسا دکھائی دیتا ہے مگر ہارڈ وئیر کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے

Realme Smartphone - PIC : INN
رئیل می اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

رئیل می نے اپنا فلیگ شپ فون ایکس۵۰؍ پرو پلیئر متعارف کرادیا ہے جو ایکس۵۰؍ پرو کے جیسا دکھائی دیتا ہے مگر ہارڈ وئیر کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈریگون۸۶۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ۶ء۴۴؍ انچ امولیڈ ڈسپلے۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔فون میں۵؍ جی سپورٹ موجود ہے جبکہ۴۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۶۵؍ واٹ فاسٹ چارج اسپیڈ کے ساتھ دی گئی ہے۔رئیل می ایکس۵۰؍ پرو پلیئر میں میموری، چپ سیٹ اور بیٹری پاور کیلئے  ہائپر بوسٹ۳ء۰؍ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیم کھیلنے کے دوران کسی دوسری ایپ کے نوٹیفکیشن، بیک گراؤنڈ میں ایپس کو چلنے سے روکنے کے ساتھ لوکیشن سروسیز کو بند رکھتی ہے۔فون میں۶،۸؍اور۱۲؍ جی بی ریم جبکہ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے یو آئی۱ء۰؍ انٹرفیس سے کیا ہے۔تاہم اس فون میں بیک پر۶۴؍ کی جگہ۴۸؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جو۱۶؍ میگا پکسل اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے۔یہ فون چین میں یکم جون سے دستیاب ہوگااوراس  کے ۶؍جی بی ماڈل کی قیمت کم و بیش ۲۸۵۰۰؍روپے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK