Inquilab Logo

ریئل می ملک کا پہلا ۵؍جی فون۲۴؍فروری کولانچ کریگی

Updated: February 18, 2020, 2:25 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان میں تیزی سے اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی موبائل کمپنی ریئل می جلد ہی ہندوستان میں پہلا ۵؍جی اسمارٹ فون لانچ کرنے والی ہے۔

ریئل می ملک کا پہلا ۵؍جی فون۲۴؍فروری کو لانچ کریگی ۔ تصویر : آئی این این
ریئل می ملک کا پہلا ۵؍جی فون۲۴؍فروری کو لانچ کریگی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ہندوستان میں تیزی سے اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی موبائل کمپنی ریئل می جلد ہی ہندوستان میں پہلا ۵؍جی اسمارٹ فون لانچ کرنے والی ہے۔ ریئل میں ۲۴؍فروری کو اپنا ماڈل ریئل می ایکس ۵۰؍ پرو اسمارٹ فون پیش کرے گی جو کہ ہندوستان کا پہلا ۵؍جی فون ہوگا۔ یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس میں لانچ ہونے والا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے کانگریس منسوخ کردی گئی۔
 اس فون میں ۶؍جی بی ریم کے ساتھ ۲۵۶؍جی بی میموری،۸؍جی بی ریم  کے ساتھ ۱۲۸؍جی بی میموری،  اور ۱۲؍جی بی ریم کے ساتھ ۲۵۶؍جی بی میموری کے متبادل میں دستیاب ہوگا۔اس کی قیمت بالترتیب ۲۸؍ہزار، ۲۵؍ہزار۸۰۰؍ اور ۳۱؍ہزار روپے ہوگی۔ اس میں پیچھے ۴؍ کیمرے۶۴؍ میگاپکس،۱۶؍میگا پکسل،۱۲؍میگا پکسل اور ۸؍ میگا پکسل کے ہون گے جبکہ آگے ۱۶؍ اور ۸؍میگا پکسل کے ۲؍ پنچ ہول کیمرے ہونگے جن سے آپ سیلفی لے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK