Inquilab Logo

رئیل می کا نیا فون وی ۲۵؍متعارف کرایا گیا

Updated: March 08, 2022, 11:54 AM IST | Agency | Mumbai

 ریئل می نے ایک نیا اسمارٹ فون وی۲۵؍ متعارف کرا دیا ہے۔

RealMe`s new phone V25. Picture:INN
رئیل می کا نیا فون وی ۲۵؍۔ تصویر: آئی این این

  ریئل می نے ایک نیا اسمارٹ فون وی۲۵؍ متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کو چین میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ رئیل می وی۲۵؍ بنیادی طور پر ریئل می۹؍ پرو جیسا ہی ہے بس ایک کیمرا مختلف ہے۔  فون میں۶ء۶؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ فون کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۲؍ میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور۲؍ میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ فون میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ رئیل می یو آئی۳ء۰؍ کا امتزاج کیا گیا ہے۔ وی۲۵؍ کی ایک خاص بات اس کا بیک کور ہے جو سورج کی روشنی میں رنگ بدلتا ہے، یعنی بلیو پینل۲۵؍ سیکنڈ تک سورج کی روشی میں رہنے پر سرخی مائل گلابی رنگ کا ہوجاتا ہے، جبکہ۳؍ منٹ بعد دوبارہ نیلا ہوجاتا ہے۔ ایک اور خاص چیز۱۲؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج ہے۔ اس فون کی قیمت ۱۹۹۹؍ چینی یوآن(۲۴؍ہزار ۳۱۱؍ روپے) رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK