Inquilab Logo

ونڈوز ۱۰؍ میں اسٹارٹ مینو کا نیا ڈیزائن

Updated: March 05, 2020, 10:28 AM IST | Agency

مائیکروسافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ’وِنڈوز۱۰‘ کے اسٹارٹ مینوکے ڈیزائن میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے کمپنی کا تجربہ جاری ہے اورنئے ڈیزائن کی ایک جھلک بھی جاری کی ہے ۔ بدھ کو مائیکروسافٹ کے ’ونڈوزانسائیڈر پوڈکاسٹ‘ میں اس نئے ڈیزائن کے متعلق معلومات دی گئی ۔

ونڈوز ۱۰؍ میں اسٹارٹ مینو کا نیا ڈیزائن ۔ تصویر : آئی این این
ونڈوز ۱۰؍ میں اسٹارٹ مینو کا نیا ڈیزائن ۔ تصویر : آئی این این

 مائیکروسافٹ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ’وِنڈوز۱۰‘ کے اسٹارٹ مینوکے ڈیزائن میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے کمپنی کا تجربہ جاری ہے اورنئے ڈیزائن کی  ایک جھلک بھی جاری کی ہے ۔ بدھ کو مائیکروسافٹ کے ’ونڈوزانسائیڈر پوڈکاسٹ‘ میں اس نئے ڈیزائن کے متعلق معلومات دی گئی ۔ جس کے مطابق ونڈوز ۱۰؍ کیلئے اَپ ڈیٹ کیا جائے گا جس کے بعد ’اسٹارٹ مینو ‘نئے رنگ و روپ میں نظر آئے گا۔  کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ موجودہ اسٹارٹ مینو میں کافی رنگ موجود ہیں اور کئی بلاک بھی ہیں جنہیں نئے ڈیزائن میں ختم کردیا گیا ہے اور اسے مزید آسان کردیا گیا ہے ۔
 معلوم ہوکہ آپریٹنگ سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ونڈوز ۱۰؍ میں شروع سے ہوئی اسٹارٹ مینو کے اندر ’لائیو ٹائلس‘ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس میں انیمٹیڈ اور فلپنگ آئیکون ہیں جو ونڈوز فون کے جیسے ہیں۔ مائیکروسافٹ نےونڈوز ۱۰؍ایکس کے ڈوئل اسکرین کیلئے  اسٹارٹ مینو سے لائیو ٹائلس ختم کردیا ہے ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ نئے ڈیزائن کے آنے کے باوجود  رنگارنگ ٹائلڈ انٹرفیس کو مین ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم سےبالکل ہی ختم نہیں کیا گیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK