Inquilab Logo

اس نئے سال اپنی  پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیجئے

Updated: December 30, 2020, 1:42 PM IST | Inquilab Desk

کورونااور لا ک ڈاؤن کے دوران ملازمتوں کے اعتبار سے اس سال کو ہمیشہ یا دکیاجا تا رہے گا ، ۲۰۲۰ء ہی میں ورک فرام ہوم کے کلچر کو فروغ ملا ،خواتین کی ایک بڑی تعداد کی پیشہ وارانہ زندگی متاثر ہوئی ، کچھ کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ، ا س طرح مالی نقصان اٹھانا پڑا، ذہنی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا

Professional Activity
ملازمت پیشہ خواتین اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق حساس ہوتی ہیں۔

 یہ سال کورونا وائر س اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیشہ  یا د کیاجائے گا  ۔ اس سال ملازمت پیشہ خواتین  بڑے پیمانے پر متاثرہوئی ہیں۔ کچھ خواتین نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ کچھ کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوئی ہے۔کچھ غیریقینی صورتحال کا سامناکررہی  ہیں۔     انہیں اپنی ملازمت کھونے کا ڈر ستا رہا ہے۔  کچھ ورک فرام ہوم سے مطمئن نہیں ہیں۔ یعنی خواتین کی بڑی تعداد مالی نقصان  یا اس کے اندیشے سے پریشان ہے ۔ ان سب سے وہ ذہنی  اعتبار سے بھی پر سکون نہیں  ہے۔ کچھ خواتین تو ہر وقت اپنی ملازمت ہی کے بارےمیں سوچتی ہیں۔  سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سے سوچ سوچ کر خود کو ہلکان کرنا، گھبرانا یا پریشان ہونا مسئلے کا حل ہے ؟ یا اس سلسلے میں اپنے ذہن  ودماغ کو استعمال کر کے کچھ کرنا چاہئے ۔ 
 آج ہر ملازمت پیشہ خاتون کی اولین ترجیح پیشہ وارانہ زندگی ہے۔ اگرآپ کا گزشتہ سال کریئر کے حساب سے مایوس کن رہا تو کوئی بات نہیں۔ اب   اپنا جائزہ لیجئے  ۔ یہاں کورونا کے دور کے خواتین کے ایک مسئلے کو بطور مثال پیش کیا جارہا ہے ۔ 
 کورونا وائرس  نے’ ورک فرام ہوم‘ کےکلچر کو فروغ دیا ہے۔ کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو ابھی تک ’ورک فرام ہو م‘ کو  پوری طرح قبول نہیں کر پائی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ گھر کے کسی کمرےمیں بیٹھ کر کام کرتی ہیں تو انہیں وہ لوگ پکارنے لگتےہیں جن کا ان سے جذباتی رشتہ ہے ۔ ایسے میں وہ  انہیں سمجھا نہیں سکتی ہیں کہ وہ آفس کا کام کر رہی ہیں۔ نتیجتاً ان کا کا م متاثر ہوتا ہے اور وہ خود کو مجرم سمجھنےلگتی ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ایسی صورت  میں یہ خواتین کیا کریں؟  ظاہر ہے کہ انہیں اپنے گھر والوں کو سمجھانا چاہئے ۔ ان سے بات چیت کرنی چاہئے۔  اپنے کام کی اہمیت کا احساس دلا نا چاہئے ۔ ان کی نا راضگی کے ڈر سے اپنا  نقصان نہیں کرنا چاہئے ۔ 
   اسی طرح اگر آپ کو۲۰۲۰ءکو ئی دشواری نہیں ہوئی تو خود کو خوش قسمت  تصور کیجئے ۔ اس کے باوجودیہ جاننے کی کوشش کیجئے کہ اپنی پروفیشنل لائف میں آپ  سےکیا غلطیاں ہوئی ہیں؟ جن کی وجہ سے آپ کا کریئر متاثر ہوا۔ آپ خود سے کچھ سوال ضرور کیجئے اور ان کے جوابوں کے حساب سے اپنے کریئر کو گزشتہ سے بہتر بنانے کی کوشش کیجئے۔ دوسرے لفظوںنئے سال کریئر کو بہتر بنانے کیلئے پہلے اپنی ان خامیوں کو پہنچاننے کی کو شش کیجئے جو آپ کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔۲۰۲۱ء کی  ابتداء میں آپ خود سے  یہ وعدہ کیجئے :’’ میں اپنی ان خامیوںکو دور کرنے کی پوری کوشش کروں گی جن کی وجہ سے  میرا کریئر متاثر ہوا ہے۔‘‘ اسی طرح اگر آپ کامیابی کی دوڑ میں اپنے آفس کے دوسرے ساتھیوں سے پیچھے رہ گئی ہیں تب بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں۔  اپنے آپ سے وعدہ کیجئے :’’ میں بھی کچھ خاص کروں گی اور سب سے آگے نکلنے کی کوشش کروں گی ۔ ‘‘جن کی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں ، وہ حالات کے معمول پر آنے کا انتظار کئے بغیر کچھ نہ کچھ کر تی رہیں ،  تاکہ آمدنی کا کوئی ذریعہ پیدا ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK