Inquilab Logo

رولز رائس اور آئی آئی ٹی مدراس کی شراکت داری

Updated: March 12, 2020, 11:51 AM IST | Agency

اپنے ملازمین کو جدید تعلیم کا موقع فراہم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے برطانوی کمپنی رولز رائس ہولڈنگ پی ایل سی نے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مل کر قابل ذکر قدم اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقی پروگرام کیلئے ایئروانجن سازکمپنی ’رولز رائس‘ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس (آئی آئی ٹی مدراس) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔

Rolls Royce and IIT Madaras - Pic : INN
رولز رائس اور آئی آئی ٹی مدراس ۔ تصویر : آئی این این

اپنے ملازمین کو جدید تعلیم کا موقع فراہم کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے برطانوی کمپنی رولز رائس ہولڈنگ  پی ایل سی نے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مل کر قابل ذکر قدم اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقی پروگرام کیلئے ایئروانجن سازکمپنی ’رولز رائس‘ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس (آئی آئی ٹی مدراس) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی رولز رائس اپنے انجینئرس کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے ’ٹیکنیکل ہائر اسٹڈی فریم ورک‘ بھی آئی آئی ٹی مدراس کی مدد سے چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اس شراکت داری کی بنیادی وجہ پیشگی تحقیقی کاموں اور کمپنی کو مستقبل میں ضرورت پڑنے والی موزوں نئی ٹیکنیک کی تلاش و دریافت بتائی گئی ۔  ’ٹیکنیکل ہائر اسٹڈی فریم ‘ کے تحت رولزرائس اپنے منتخب ملازمین کو ماسٹرس اور پی ایچ ڈی لیول کی پڑھائی کا موقع دے گی ۔ اس کیلئے ان ملازمین کو آئی آئی ٹی مدراس کی اہلیتی جانچ سے گزرنا ہوگاجو رولز رائس کے اسٹرٹیجک ریسرچ ترجیحات اور استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔  یہ موقع بنگلور میں واقع رولز رائس انجینئرنگ سینٹر کے ان مستقل ملازمین کو ملے گا جنہوں نے اپنی ملازمت کے ۳۶؍ ماہ مکمل کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں رولز رائس انڈیا و جنوبی ایشیاء کے صدر کشور جیا رامن نے کہا کہ ’’ہم ان شعبوں کی طرف پیشقدمی کرنے کے متمنی ہیں جہاں ہم شراکت داری کرکے تکنیکی حل  ڈھونڈیں۔ ساتھ ہی اسکا مقصد ہمارے ملازمین کو انجینئرنگ کی  اعلیٰ تعلیم دلانااور اسکے ذریعے ان کی  صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور پیشہ ورانہ طور پرمزید باصلاحیت بنانا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK