Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی اے ۲۱؍ایس ہندوستان میں لانچ

Updated: June 18, 2020, 12:54 PM IST | Agency

سیمسنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’سیمسنگ گلیکسی اے ۲۱؍ ایس ہندوستان میں لانچ کردیا ہے

Samsung A 21 - pic : INN
سیمسنگ اے ۲۱ ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’سیمسنگ گلیکسی اے ۲۱؍ ایس ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس فون  میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں ۶ء۵؍ انچ کا ایچ ڈی پلیس انفنٹی او ڈسپلے ہے۔ اس کا آسپیکٹ ریشو ۹:۲۰؍ ہے۔  یہ فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ۱۰؍ مبنی ون یو آئی  پر کام کرتا ہے۔ رفتار اور ملٹی ٹاسکنگ کیلئے اس میں ۲؍ گیگاہارٹز ایکسینوس ۸۵۰؍ آکٹا کور پروسیسر کے ساتھ ۳؍ جی بی ریم اور ۳۲؍ جی بی اسٹوریج دی گی ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ۵۱۲؍ جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔  اس فون میںچار ریئر کیمرے دئیے گئے ہیں ۔اس میں ۴۸؍میگاپکسل کا پرائمری سینسر جس میں اپرچر ایف ۲ء۰؍ ہے۔ ساتھ میں ۸؍ میگا پکسل کا الٹر ائیڈ اینگل کیمرا سینسرجسکا اپرچر ایف ۲ء۲؍ ہے۔  ساتھ میں ۲؍میگاپکسل کا ڈیپتھ کیمرا سینسر(اپرچر ۲ء۴)اور ۲؍میگا پکسل کا مائیکرو کیمرا سینسر (اپرچر ۲ء۴) ہے۔ اس میں سیلفی اور ویڈیو کالنگ کیلئے ۱۳؍ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا سینسر (اپرچر ۲ء۲) ہے۔ اس نئے فون کے ۴؍جی بی ریم ۶۴؍ جی بی ماڈل کی قیمت ۱۶؍ہزار ۴۹۹؍ روپے ہے۔ جبکہ ۶؍جی بی ریم ،۶۴؍ جی بی اسٹوریج ویریئنٹ کی قیمت ۱۸؍ہزار ۴۹۹؍ روپے ہے ۔ یہ فون ۳؍ رنگوں(سیاہ، نیلااور سفید) میں دستیاب ہوگا۔ اسے فلپ کارٹ اور سیمسنگ ڈاٹ کوم سے آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK