Inquilab Logo

سیمسنگ واچ ایکٹیو ۲؍ فورجی لانچ

Updated: December 25, 2019, 1:42 PM IST | Agency

سیمسنگ نے گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍ کا فورجی ویریئنٹ ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ اس میں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کا ای سِم سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ واچ کے ذریعے ٹائمر سیٹ، فوٹو، ویڈیو اور میسیج چیک کرنے کی سہولت ملے گی۔

سیمسنگ ایکٹیو اسمارٹ واچ ۔ تصویر : آئی این این
سیمسنگ ایکٹیو اسمارٹ واچ ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ نے گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍ کا فورجی ویریئنٹ ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔  اس میں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کا ای سِم سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ واچ کے ذریعے ٹائمر سیٹ، فوٹو، ویڈیو اور میسیج چیک کرنے کی سہولت ملے گی۔ اس نئی اسمارٹ واچ میں۴؍۱ انچ کا سوپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ریزولیوشن 360x360پِکسل ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کیلئے کورننگ گوریلا گلاس ڈی ایکس پلس کا سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس میں ایگزینوس ۹۱۱۰؍پروسیسر دیا گیا ہے ۔ یہ ٹائیجن پلیٹ فارم پر کام کرتی ہے جو اینڈرائیڈ ۵ اور آئی او ایس ۹؍ کو سپورٹ کرتا ہے۔ پاور کیلئے اس میں ۳۴۰؍  ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ۵ء۱  جی بی ریم سے لیس ہے۔  یہ اسمارٹ گھڑی ۴؍ اقسام میں  دستیاب ہوگی۔ ابتدائی قیمت۲۸؍ہزار ۴۹۰؍روپے ہوگی اور زیادہ سے زیادہ قیمت ۳۵؍ہزار ۹۹۰؍روپے ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK