Inquilab Logo

سیمسنگ نے اپنا نیا لیپ ٹاپ کروم بک ۲؍متعارف کرایا

Updated: January 14, 2021, 12:44 PM IST | Agency

سیمسنگ نے اپنا نیا لیپ ٹاپ ’کروم بک ۲‘ متعارف کرایا ہے، یہ گزشتہ سال لانچ کئے گئے گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر مبنی لیپ ٹاپ گلیکسی کروم بک کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

Chromebook 2 - Pic : INN
کروم بک ۲ ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے اپنا نیا لیپ ٹاپ ’کروم بک ۲‘ متعارف کرایا ہے، یہ گزشتہ سال لانچ کئے گئے گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر مبنی لیپ ٹاپ گلیکسی کروم بک کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔ ’سی ای ایس‘ کے موقع پر سیمسنگ نے گزشتہ ہفتے نیا کروم بک لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ اس میں۱۳ء۳؍ انچ کا کیو ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ریزولیوشن ۱۰۸۰X۱۹۲۰؍ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ  اس تبدیلی سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی ۔ دیگر ہارڈ ویئر تبدیل کئے گئے۔ اب اس میں  انٹیل۱۰؍ جنریشن کور آئی ۱۰؍ یویا۱۰۱؍ یو یا کارلسن ۵۲۰۵؍  پروسیسرز  کے آپشن دیئے جائیں گے۔ کارلسن پروسیسر کے ساتھ۴؍جی بی ریم اور۶۴؍جی بی اسٹوریج موجود ہے جس کی قیمت۵۵۰؍ ڈالرز ہوسکتی ہے۔  جبکہ کور آئی تھریماڈل میں میموری اور اسٹوریج ڈبل ہوگی اور قیمت۷۰۰؍ ڈالرز  ہوسکتی ہے۔ باقی فیچرز گزشتہ سال کے ماڈل جیسے ہیں، جیسے۱ء۲؍  کلوگرام وزن، پتلے المونیم چیسز، بیک لٹ کی بورڈ اور کلر میچ ٹچ پیڈ۔ اسی طرح۲؍ یو ایس بی سی پورٹس، ایک ہیڈ فون جیک اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔ نئے لیپ ٹاپ میں سیمسنگ نے ایس پی سپورٹ ختم کردیا ہے جبکہ کی بورڈ پر موجود ورلڈ فیسنگ کیمرا بھی ڈیوائس کا حصہ نہیں ہے،اس تبدیلی کا مقصد  ڈیوائس کی قیمت کو کم رکھنا ہے۔یہ کب تک لانچ ہوگا اس بارے میں کچھ کہا نہیں گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK