Inquilab Logo

سیمسنگ نے اپنی گلیکسی اے اورایم سیریز کے۴؍ نئےاوسط قیمت اسمارٹ فونزمتعارف کرائے

Updated: March 09, 2022, 12:11 PM IST | Agency

جنوبی کوریائی کمپنی سیمسنگ نے اپنی گلیکسی اے اور ایم سیریز کے۴؍ نئے اوسط قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ ان کے نام گلیکسی اے ۱۳، اے ۲۳، ایم ۲۳؍ اور ایم ۳۳؍ ہیں ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 جنوبی کوریائی کمپنی سیمسنگ نے اپنی گلیکسی اے اور ایم سیریز کے۴؍ نئے اوسط قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ ان کے نام گلیکسی اے ۱۳، اے ۲۳، ایم ۲۳؍ اور ایم ۳۳؍  ہیں ۔ اے سیریز کے دونوں فونز سب سے پہلے یورپ میں فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جبکہ ایم سیریز کے دونوں فونز کی دستیابی یا قیمتوں کے متعلق ابھی کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

گلیکسی اے۱۳فورجی: سیمسنگ نے ۲۰۲۱ء  میںاے ۱۳؍ کا   فائیو جی ماڈل متعارف کرایا تھا اور اب اس کا فورجی ماڈل بازار میں اتارا جارہا ہے۔ ان دونوں فون میں کافی کچھ چیزیں مختلف ہیں۔  نئے فون میں اینڈرائیڈ۱۲؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی۴ء۱؍ سے کیا گیا ہے۔ فون کے اندر ایکسینوس۸۵۰؍ پروسیسر موجود ہے جبکہ ۳،۴؍اور ۶؍ جی بی ریم جبکہ۳۲، ۶۴؍اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گلیکسی اے۱۳؍ میں۶ء۶؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جبکہ گوریلا گلاس۵؍ پروٹیکشن بھی موجود ہے۔ فون کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر۵۰؍ میگا پکسل مین،۵؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ فون میں۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۲۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اس کی انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ۳۰۰؍ ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ اسپیڈ۱۵۰؍ ایم بی پی ایس ہے۔ اس فون کا۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی والا ماڈل۱۹۰؍ یوروجبکہ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والا ورژن۲۱۰؍ یورو میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے۲۳ (فورجی):یہ نیا فون گلیکسی اے۲۲؍ سے کافی مختلف ہے جیسے اس میں ۶ء۴؍  انچ کے امولیڈ ڈسپلے کی بجائے۶ء۶؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دیکھنے میں یہ نئے گلیکسی اے ۱۳؍ سے کافی ملتا جلتا فون ہے۔ فون کے بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۵؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ،۲؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون کے فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا  ہوا ہے۔ کمپنی نے فون کے پروسیسر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر یہ ۴،۶؍ اور ۸؍جی بی ریم جبکہ۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ اینڈرائیڈ۱۲؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی۴ء۱؍ سے کیا گیا ہے۔ فون کے اندر۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری۲۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ اس فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

گلیکسی ایم۲۳؍اور ایم۳۳: یہ دونوں فونز فیچرز کے لحاظ سے کافی ملتے جلتے ہیں۔ دونوں میں ۶ء۶؍  انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دونوں کے بیک پر۵۰؍ میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسرز دیئے گئے ہیں، مگر ایم۳۳؍ میں ایک اضافہ۲؍میگا پکسل میکرو کیمرا بھی موجود ہے۔ گلیکسی ایم۳۳؍ میں۶؍ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جبکہ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم دستیاب ہوگی۔ فون کے اندر آکٹا کور پروسیسر موجود ہوگا۔ اسکے مقابلے میں ایم۲۳؍ میں ۵؍ ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ یہ۴؍ جی بی ریم اور۲۸؍ جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ دونوں فونز کی قیمت، دستیابی کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK