Inquilab Logo

سیمسنگ نے اپنے ۲؍نئے اسمارٹ فون متعارف کرائے

Updated: January 06, 2020, 2:11 PM IST | Agency

سیمسنگ نے۲۰۲۰ءکا آغاز۲؍ سستے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس۱۰؍ لائٹ اور نوٹ۱۰؍ لائٹ کی رونمائی کرکے کیا ہے۔ ان فون میں۶ء۷؍ انچ سپرامولیڈ انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا ہے جن میں فرنٹ کیمرا درمیان میں ہول پنچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

سیمسنگ اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این
سیمسنگ اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ نے۲۰۲۰ءکا آغاز۲؍ سستے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس۱۰؍ لائٹ اور نوٹ۱۰؍ لائٹ کی رونمائی کرکے کیا ہے۔ ان  فون میں ۷ء۶انچ سپرامولیڈ انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا ہے جن میں فرنٹ کیمرا درمیان میں ہول پنچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ ۴۵۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری،۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج جیسے فیچرز دونوں فونز میں دیئے گئے ہیں مگر اس سے ہٹ کر دیگر فیچرز یا ہارڈوئیر مختلف ہیں۔ گلیکسی ایس۱۰؍ لائٹ میں اسنیپ ڈریگون۸۵۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے جبکہ نوٹ۱۰؍ لائٹ میں کمپنی کے اپنے ایکسینوس۸۸۹۵ ؍ پروسیسر کو استعمال کیا گیا ہے۔دونوں فونز کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر دونوں کا یہ سیٹ اپ مختلف ہے۔ ایس۱۰؍ لائٹ میں۴۸؍ میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا سپر اسٹیڈی او آئی ایس کے ساتھ دیا گیا ہے، یہ فیچر نوٹ۱۰؍ لائٹ میں نہیں، اس کے علاوہ۱۲؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا۱۲۳؍ ڈگری لینس کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ تیسرا کیمرا۵؍ میگا پکسل میکرو لینس ہے۔ گلیکسی نوٹ۱۰؍ لائٹ میں کیمرا سسٹم بالکل مختلف ہے، اس میں۱۲؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا،۱۲؍ میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا اور۱۲؍ میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے۔ایس پین میں۲۰۱۸ء کے نوٹ نائن میں دی گئی بلیوٹوتھ لو انرجی سپورٹ موجود ہے جو اسے فون کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔سیمسنگ کی جانب سے ایس۱۰؍ لائٹ یا نوٹ۱۰؍ لائٹ کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK