Inquilab Logo

سیمسنگ کی پہلی میک اِن انڈیا گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍لانچ

Updated: July 14, 2020, 10:23 AM IST | Agency

سیمسنگ نے ہندوستان میں اپنی پہلی میک اِن انڈیا’ گلیکسی واچ ایکٹیو ۲‘لانچ کردی ہے۔ اسمارٹ گھڑی کا یہ نیا ویریئنٹ ہے جو کہ ایلومینیم ایڈیشن میں آیا ہے۔ ایلومینیم ایڈیشن میں فورجی سپورٹ کے ساتھ وائی فائی کی بھی سہولت ملتی ہے۔

Smartwatch - Pic : INN
اسمارٹ واچ ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے ہندوستان میں اپنی پہلی میک اِن انڈیا’ گلیکسی واچ ایکٹیو ۲‘لانچ کردی ہے۔ اسمارٹ گھڑی کا یہ نیا ویریئنٹ ہے جو کہ ایلومینیم ایڈیشن میں آیا ہے۔ ایلومینیم ایڈیشن میں فورجی سپورٹ کے ساتھ وائی فائی کی بھی سہولت ملتی ہے۔ کمپنی نے اس کی قیمت ۲۸؍ہزار ۴۹۰؍ روپے رکھی ہے ۔ معلوم ہوکہ کمپنی نے گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍ کو ستمبر ۲۰۱۹ء میں لانچ کیا تھا۔ یہ اسمارٹ واچ ایکوا بلیک ، کلاؤڈ سلور اور پِنک گولڈ کلر ویریئنٹ میںدستیاب ہے۔ اس کی فروخت ۱۱؍ جولائی سے شروع ہوگی۔ اسکے علاوہ ۳۱؍ اگست سے پہلے اس اسمارٹ واچ کو خریدنے پر ۱۰؍ فیصد کا کیش بیک اور نو کوسٹ ای ایم آئی کی سہولت ملے گی۔گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍ میں ۱ء۴؍ انچ کا سپر فاسٹ امولیڈ ڈسپلے دیا ہے ۔ اس کا ریزولیوشن ۳۶۰x۳۶۰؍ پکسل ہے ۔ سیفٹی کیلئے ڈسپلے کو کورننگ گوریلا گلاس ڈی ایکس پلس کا سپورٹ دیا ہے۔ یہ اسمارٹ واچ ٹائیجن پلیٹ فارم پر موجود ہے جو اینڈرائیڈ ۵ء۰؍ اور آئی او ایس ۹ء۰؍ سپورٹ کرتا ہے ۔ سیمسنگ کی گلیکسی واچ ایکٹیو ٹو میں پاور کیلئے ۳۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں ۱ء۵؍ جی بی ریم اور آکیسنوس ۹۱۱۰؍ پروسیسر دیا ہے ۔ فیچرس کی بات کریں تو اس میں ہارٹ ریٹر سینسر، ای سی جی  سینسر ، ایکسلومیٹر، بیرو میٹر اور لائٹ سینسر جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔  یہ ایک واٹر ریزسٹنٹ اور ڈَسٹ پروف بھی ہے۔ اس میں ۳۹؍ ورک آؤٹ موڈ ملیں گے جبکہ روزانہ کی سرگرمیوں کے لئے یہ فائدہ مند اسمارٹ واچ ثابت ہوگی۔ سیمسنگ گلیکسی واچ ایکٹیو ٹو کا مقابلہ آنر، ہیواوے اور اَمیز فٹ جیسے برانڈ سے ہوگا۔ اس وقت لوگوں میں اسمارٹ واچ کے تئیں رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ گلیکسی واچ ایکٹیو ۲؍ کتنی مقبولیت حاصل کرتی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK