Inquilab Logo

معاشی طورسے پسماندہ ذہین طالبات کیلئےاعلیٰ تعلیم کےمواقع فراہم کرنےوالی اسکالرشپ

Updated: April 14, 2021, 10:31 AM IST | Momin Fayaz Ahmed Gulam Mustafa

اس سلسلے کے تحت پچھلے ۲؍ مضامین میں ۷؍اسکالرشپس اور فیلو شپ کی معلومات فراہم کی جاچکی ہےا ور اس آخری قسط میں مزید ۳؍ اسکالرشپ کا تعارف، درخواست کا طریقہ اور دیگر اہم معلومات فراہم کی جارہی ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

معاشی طور سے پسماندہ ذہین طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میںمعاون ۳؍ اہم   اسکالرشپ‘‘ کے عنوان کے تحت اس صفحے پر گزشتہ دو اقساط(۲۴؍مارچ۲۰۲۱ء  اور ۷؍اپریل ۲۰۲۱ء) میں ہم نے کل ۷؍اسکالر شپ و فیلو شپ اسکیموں کی معلومات فراہم کی تھی۔ یہ وہ تعلیمی وظائف ہیں جو طالبات کو پہلی جماعت سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم کے حصول میں مدد کرتے ہیں۔  اس سلسلے کی آخری قسط میں ہم مزید ۳؍ اسکیموں کے متعلق رہنمائی کررہے ہیں۔
رولز رائس اُنّتی اسکالر شپ فار وومن انجینئرنگ اسٹوڈنٹس
 رولز رائس کی جانب سے  یہ اسکالر شپ اسکیم جاری ہے۔نجی ادارہ چاہتا ہے کہ ہونہار،ذہین اوراعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی معاشی طور سے کمزور طالبات جو بنیادی طور پر انجینئرنگ کے شعبہ میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہیں ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ لڑکیاں بھی تعلیم کے میدان میں آگے آئیں۔ وہ طالبات جنہوں نے سال اول ،دوم یا سوم میں انجینئرنگ میں کسی بھی AICTE سے منظور شدہ کالج میں داخلہ لیا ہو وہ اس اسکالر شپ کی اہل ہیں۔ایسی طالبات جو سائنس، ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ میں ایئرو اسپیس ،الیکٹرونکس، کمپیوٹرس،مرین وغیرہ کے شعبے میں جانا چاہتی ہیں اور انہیں علم حساب میں دلچسپی ہے اورمذکورہ بالا شعبوں میں اپنا کرئیر بنا نا چاہتی ہیں۔ دسویں اور بارہویں  میں کم از کم ۶۰؍فی صد سے کامیاب ہیں و ہ اس اسکالرشپ کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔درخواست کب کریں؟: عام طور پر فروری  سے مارچ کے ماہ میں درخواست فارم جار ی ہوتا ہے۔اس میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔
درکاردستاویز:تصویری شناختی ثبوت ۔  ایڈریس پروف۔ دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹ۔ کورس میں داخلہ کا ثبوت(آئی کارڈ، داخلہ فیس سلپ وغیرہ)۔ موجودہ کلاس کی فیس سلپ۔بینک کھاتے کی تفصیل جس میں پاس بک اور کینسل چیک وغیرہ
درخواست کا طریقہ:درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔ فارم بھرنے سے پہلے دی گئی ہدایات کو بغور پڑھ لیں۔
https://www.rolls-royce.com/media/our-stories/
discover/2020/unnati-scholarship-programme-
for-women-engineering-students.aspx
اس کے بعد بڈی فور اسٹڈی پورٹل پر جائیں اور وہاں 
Rolls-Royce Unnati Scholarships for Women Engineering Students’ 
کے صفحے پر جانا ہے ۔  Buddy4Study portalلنک پر کلک کرنے کے  بعد جو پورٹل سامنے آئے گا ۔ای میل سے اس میں پاس ورڈ دینا ہوگا۔موبائل نمبر لکھنا ہو گا۔تاریخ پیدائش لکھنا ہو گا۔اگر جسمانی طور پر معذور ہیں تو اس کی تفصیل بتانا ہوگی۔آدھار کارڈ نمبر لازمی ہے۔۔بینک کی تفصیل لکھنا ہے۔ اس میں دی گئی تفصیلات کو بھرنے کے بعد درخواست گزار کے ای میل پر ایک لنک روانہ کی جائے گی۔اس کی مدد سے مکمل فارم بھرنا ہے۔ضروری دستاویز  اپلوڈ کرنا ہے۔ اسکالر شپ کی رقم : منتخب طالبات کو ۳۵؍ ہزار روپے کی اسکالر شپ ادا کی جاتی ہے۔یہ انتخاب طالبات کے گزشتہ تعلیمی ریکارڈ،سالانہ فیملی آمدنی اور تعلیمی بیک گرائونڈ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔اسی کے ساتھ ہی اسکریننگ ،ٹیلوفونک انٹریو ، فیس ٹو فیس انٹرویو بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
مزید تفصیلا ت کے لیےرابطہ نمبر اور میل
Email: unnatischolarship@buddy4study.com
Phone number: 011-430-92248(Ext-152) (Monday to Friday – 10:00AM to 6PM)
ڈاکٹر ریڈیز فاؤنڈیشن  سشکت اسکالرشپ
 ایسی طالبات جو سائنس کے شعبے میں کریئر بنا نا چاہتی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے  یہ اسکالرشپ ۱۹۹۶ء سے جاری ہے۔ایسی طالبات جو ذہین ہیں ان کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہے۔بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہو ۔سائنس کے شعبے میں ریسرچ کرنا چاہتی ہیں،ان کا  داخلہ پیور؍نیچرل سائنس میں ہوا ہے  وہ درخواست دے سکتی ہیں ۔ والدین کی سالانہ تنخواہ پانچ لاکھ سے کم ہونا چاہیے۔
درخواست کب کریں؟: عام طور پرمارچ سے اگست کے درمیان درخواست فارم جاری کیا  جاتا ہے۔
درخواست کا طریقہ:  درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے جس کیلئے ’ڈاکٹر ریڈیز فاؤنڈیشن سشکت اسکالرشپ(ڈی آر ایف) کے پیج پر جانا ہے۔https://www.sashaktscholarship.org/ ہدایات کو غور سے پڑھیں۔اس میں دی گئی لنک پر کریں اس میں درکار  تفصیلات کو بالکل درست طور پر بھریں۔ جس ادارے میں داخلہ لیا ہے اس کا انتخاب کریں۔ضروری دستاویزات کو اپلوڈ کریںاورسبمٹ بٹن پر کلک کریں۔آپ کے ای میل کی تصدیق ہونے کے بعد آپ کو ایک لنک بھیجی جائے گی۔اس لنک کی مدد سے فارم  بھرنا ہے۔
شرائط وضوابط: طالبات کا ہندوستانی ہوناضروری ہے۔جو طالبات بارہویں کامیاب ہیں،سماج کے غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کا معاشی بیک گرائونڈ صحیح نہیں ہے۔اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پاتی ہیں ان کیلئے  یہ اسکالرشپ ہے۔تعلیمی کارکردگی بہتر ہونا چاہیے۔سائنس کی طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا داخلہ حکومت سے منظور شدہ  ملک کے کچھ مخصوص شہروں کے کالجوں جس میںبنگلور کے کالج دی آکسفورڈ کالج آف سائنس، سینٹ جوزف کالج،کرائسٹ یونیورسٹی،مائونٹ کیمل کالج ۔چنئی میںمدراس کرسچین کالج،اسٹیلا میرس کالج ،ویمنس کرسچین کالج.  دہلی میں ہندو کالج، مرانڈا ہاؤس،ہنس راج کالج، سینٹ اسٹیفن کالج، کروڑی مل کالج، اے آر ایس ڈی گارگی کالج،حیدرا ٓباد میں سینٹ فرانسس ڈگری کالج فار ویمن۔کولکاتا میں وویکا نند کالج، ممبئی میں میٹھی بائی کالج، سینٹ زیویئر کالج، سوفیا کالج فار ویمن میں ہوا ہے۔انتخاب کا طریقہ: طالبات کا انتخاب مندرجہ ذیل لازمی دستاویزات کی بنا پر ہوتا ہے:دسویں جماعت کا پاسنگ سرٹیفکیٹ۔مارکس شیٹ۔ بارہویں کی مارکس شیٹ۔فیملی انکم سرٹیفکیٹ۔ داخلہ سلپ۔ معذوری کا سرٹیفکیٹ
اسکالرشپ:  ہر سال ۸۰؍ ہزار روپےاس طرح ۳؍ سالہ دورانیہ پر مشتمل کورس کے لئے  کل ۲؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار روپےمنتخب  طالبات کو اسکالر شپ کے طور پر ملیں گے۔ جس  میں ٹیوشن فیس،بکس؍اسٹیشنری، لاجنگ؍بورڈنگ چارجیس شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ، ای میل،فون نمبر اورپتہ
6-3-655/12, Somajiguda, Hyderabad-500082.
PHONE: +91-40-65343424, 23304199 /1868
FAX: +91-40-23301085
EMAIL: info@sashaktscholarship.org
DR REDDY’S FOUNDATION WEBSITE: www.drreddysfoundation.org
سی بی ایس سی میرٹ اسکالر شپ اسکیم
 فار سنگل گرلز چائلڈ
   یہ اسکالر شپ بھی صرف طالبات کیلئے ہے۔ اس کا مقصد بھی لڑکیوں کو بااختیار بنانا اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی طالبات کی مدد کرنا ہے۔طالبات بھی سماج میں تعلیم کے میدان میں ترقی کریں اس کیلئے  یہ اسکیم لانچ کی گئی ہے۔ یہ اسکالرشپ اسکولی سطح پر، جونیئر کالج سطح پر ، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن سطح پر دی جاتی ہے۔ ابھی صرف جونیئر کالج کی سطح کے متعلق معلومات دی جاری ہے۔ سی بی ایس سی بورڈ کی جو طالبات اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔وہ نوٹیفیکیشن میں دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کریں اور اس کے مطابق درخواست فارم کو بھریں۔شرائط و ضوابط: سال رواں میں سی بی ایس سی بورڈ کی طالبات جنہوں نے دسویں کا امتحان پاس کیا ہے ۔ کم ازکم ۶۰؍ فی صد مارکس یا اس سے زائد ہے اور وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کا داخلہ کسی بھی سی بی ایس سی بورڈ منظور شدہ جونیئر کالج میں ہوا ہے۔دسویں کے بعد کوئی گیپ نہیں ہونا چاہیے۔جس جونیئر کالج میں داخلہ لیا ہے اس کی ٹیوشن فیس ۱۵۰۰؍ روپے سے زیادہ نہیں ہونا چاہے۔جس جونیئر کالج میں داخلہ لیا ہے اسکے پرنسپل سے دستاویزات کی تصدیق ضروری ہے۔درخواست کا طریقہ: سی بی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن فارم بھرنا ہے ۔جس میں دسویں کا سیٹ نمبر،مارکس شیٹ کا اندراج نمبر،اپنی پوری تفصیلات کو بھرنا ہے۔یہ مکمل کرنے کے بعد آپ کو ایک رجسٹرڈ نمبر ملے گے اس نمبر کونوٹ کر لیں یہ نمبر کے مطابق آپ کو اپنی اگلی کاروائی کرنی ہوگی۔آپ کو اپنی اسکالر شپ کو جاری رکھنے کے لیے یہ نمبر بہت اہم ہے۔اس کے بعد ایک undertaking فارم آئے گا اس کی پرنٹ آئوٹ نکالنا ہے ۔اس مکمل کرنے کے بعد اسکول کے ذریعے تصدیق کرانا ہے اس کے بعد اس کو اپلوڈ کرنا ہے ۔اس کے بعد آپ کے پاس ایک’کنفرمیشن پیج‘ آئے گا۔اس صفحے کی پرنٹ آئوٹ نکالنا ہے اور اسے ادارے کے پتے پر روانہ کرنا ہے۔اسکالر شپ کی رقم: منتخب طالبات کو ہر ماہ ۵۰۰؍ سو روپے بطور اسکالرشپ دو سال تک ملیں گے ۔یعنی کل رقم ۱۲؍ ہزار روپے ہو گی۔یہ رقم یا تو آپ کو ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے یا براہ راست آپ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔گیارہویں کامیاب ہونے کے بعد اس کی تجدید(رینول) کرانا ضروری ہے۔اس کے لئے  گیارہویں کا رزلٹ ۵۰؍ فیصد یا اس سے زائد ہونا چاہیے ۔ اگر اس سے کم ہوا تو اسکالرشپ بارہویں میں نہیں ملے گی۔کالج میںحاضری اچھی ہوناضروری ہے۔درکار دستاویزات:مارکس شیٹ ،آدھار کارڈ جس کی لنک بینک اکائونٹ سے ہو۔،بینک کی تفصیلات پاس بک،کینسل چیک۔ مزید تفصیلات ادارے کی آفیشیل  ویب سائٹ www.cbse.nic.in. سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK