Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں لاگ اِن کیلئے اہم فیچر جلد ہی دستیاب ہوگا

Updated: September 23, 2020, 7:39 AM IST | Agency

وہاٹس ایپ میں لاگ اِن کے حوالے سے ایک اہم اور بڑا فیچر جلد ہی دستیاب کرایا جائےگا۔اس فیچر کی آزمائش ایک سال جاری ہے۔

WhatsApp - Pic : INN
ویاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

وہاٹس ایپ میں لاگ اِن کے حوالے سے ایک اہم اور بڑا فیچر جلد ہی دستیاب کرایا جائےگا۔اس فیچر کی آزمائش ایک سال جاری ہے۔ وہاٹس ایپ کے اپ ڈیٹس سے آگاہ کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٖٹا اِنفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بہت جلد وہاٹس ایپ کے صارفین کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہاٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان سپورٹ کا فیچر بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے۔ ’ڈبلیو اے بیٖٹا اِنفو‘نے اس حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے  جس کے مطابق یہ فیچر آزمائش کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ اس فیچر میں مین ڈیوائس کو ہواٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ آسان الفاظ میں اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی وہاٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا بالکل فیس بک میسنجر کی طرح۔ اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اور وہاٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔ایپ میں یہ فیچر صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو نئی ڈیوائس سے منسلک کرسکیں گے جبکہ لنکڈ ڈیوائسز کی فہرست بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے جس میں یہ ملٹی ڈیوائس بیٹا کے نام سے ہے جس کو آن آف کرکے اسے آزمایا جاسکتا ہے۔تاہم ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر کے دوران سب فیچرز لنکڈ ڈیوائسز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔  چیٹ ہسٹری سِنکنگ، اسٹارنگ/ ڈیلیورنگ میسجز اور میوٹنگ چیٹس جیسے فیچر دستیاب ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK