Inquilab Logo

اسکوڈا سلاویا : نئی تکنیک ، دلکش انداز سے لیس کار

Updated: March 05, 2022, 1:27 PM IST | Anir Baan Mitra | Mumbai

کمپنی نے اپنی پچھلی کار کشاک کے تجربہ سے سبق سیکھا ہے اوراس ایس یو وی کو خوب سے خوب تر بنایا ہے

Skoda Slavia.Picture:INN
اسکوڈا سلاویا۔ تصویر: آئی این این

آٹوموٹیو انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو ایس یو وی کاروں کا چلن بڑھ گیا ہے۔ ماہانہ فروخت کے اعدادوشمار کے مطابق ۱۰؍ لاکھ روپے اور ۲۲؍ لاکھ روپے قیمت کے زمرے میں ایس یو وی کی ایک لاکھ سے زائد اکائیاں لگاتار فروخت کی جاتی ہیں۔ دوسری جانب ہونڈا سٹی، ہنڈئی ویرنا اور ماروتی سوزوکی سیاز کی ٹرپلیٹ صرف ایک ماہ میں ۱۰؍ ہزار یونٹ تک فروخت ہوتی ہے ۔ ایسے میں سوال یہ ابھرتا ہے کہ کیا اسکوڈا کی نئی پیشکش سلاویا سی سیگمنٹ سیڈان کیلئے جگہ بنانے کی اہل ہوگی۔ اس سوال کا جواب تو آنے والے وقت میں ہی مل سکے گا لیکن آج کی کہانی سلاویا کے ڈرائیونگ  تجربے پر ہے ۔

قیمت  کمپنی نے ۱ء۰؍ لیٹرویریئنٹ کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے ۔ا س ریویو میں ہم اسی ویریئنٹ کے بارے میں بات کریں گے۔ سلاویا ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی ۴؍ ٹرمس میں دستیاب ہے  اور اس کی قیمت ۱۰ء۷۰؍ لاکھ روپےسے ۱۵ء۴۰؍  لاکھ  روپے (ایکس شوروم) کے درمیان ہے۔ وہیں ہونڈا سٹی کے پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت ۱۱ء۲۳؍ لاکھ روپے سے ۱۴ء۹۸؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) اور ہنڈئی ویرنا کی قیمت ۹ء۳۲؍ لاکھ روپے سے ۱۴ء۲۲؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) کے درمیان ہے۔

ڈیزائن  اسکوڈا آٹو نے ۲۰۲۱ء کے آخر تک ہندوستان میں سلاویا کی نمائش کی تھی۔ سلاویا کا ڈیزائن کچھ  حد تک آکٹیویا اور سپرب جیسا دکھائی دیتا ہے۔ کرسٹل ڈیزائن پر مبنی اسکوڈا نے سلاویا کے گِرِل کو تتلی کی شکل میں ڈیزائن کیا ہے۔ ایل ای ڈی لائٹس ڈیزائن کو شارپ بناتے ہیں۔ ۱۶؍ انچ کے ڈائمنڈ کٹ الائے وہیل کے ساتھ شاندار ہیں۔ حالانکہ ٹرن انڈیکیٹر میں سادہ ہیلوجن بلب دئیے گئے ہیں۔ سائیڈ پروفائل کو دلکش بنانے کیلئے کروم کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جو ونڈو لائن اور دروازے کے ہینڈل پر دکھائی دیتا ہے۔ سلاویا اس سیگمنٹ کی سب سے چوڑی اور سب سے اونچی کار ہے اور اس کا گراؤنڈ کلیئرنس بھی سب سے بڑا ہے۔ اس کےعلاوہ سلاویا ایک بڑی کار کی طرح دکھائی دیتی ہے جو ریپڈ سے کافی بڑی ہے اور جب یہ راستے پر چلے گی تو لوگوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرے گی۔ ریئر پروفائل پر اسکوڈا لیٹرنگ کروم سے کی گئی ہے اور شارپ ایل ای ڈی لائٹس اس سیڈان کو اور اسٹائلش بناتی ہے۔

اسپیس  اور اندرونی ڈیزائن  کیبن شاندار ہے اور سلاویا  ایک موزوں فیملی سیڈان کار کی جگہ لے سکتی ہے۔ پیچھے کی سیٹ پر ۳؍ مسافروں کی نشست کیلے  درکار جگہ ہے ۔ اسکوڈا نے پچھلے حصے کے مسافروں کی سہولت کیلئے ۳؍ ہیڈریسٹ اور ایک آرم ریسٹ فراہم کیا ہے۔ سلاویا میں آپ کو ۵۲۱؍ لیٹر کا بُوٹ اسپیس ملتا ہے جو درحقیقت میں اس سیگمنٹ میں سب سے زیادہ ہے ۔ سن رُوف اسٹائل ٹاپ ٹرم میں دستیاب ہے۔ ہونڈا سٹی کی سیٹ کوالیٹی حالانکہ سلاویا سے بہتر ہے ۔ اگلی سیٹوں کیلئے  ہائٹ ایڈجسٹمنٹ الیکٹریک دیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ ساتھ ہی ہینڈ بریک بھی کافی بیسک نظر آتا ہے۔ حالانکہ سلاویا ایک کنیکٹیڈ کار ہے اور کیبن کا فل فنش کشاک کے موازنہ میں زیادہ پریمیم لگتا ہے۔ ۱۰؍ انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین کو چلانا آسان ہے۔ ۸؍ انچ والا ڈرائیور ڈسپلے بھی پوری طرح سے ڈیجیٹل ہے۔ ٹواسپوک  اسٹیئرنگ وہیل انٹیریئر کو ایک پریمیم انداز دیتا ہے۔ اگلی سیٹوں میں کُولنگ فیچر ملتا ہے جو گرمیوں میں بے حد کام آنا چاہئے ۔ کیبن کو ہلکے رنگ کے شیڈ  میں فنشنگ دی گئی ہے۔

انجن  انجن کی بات کریں تو سلاویا ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی میں ۳؍  سلنڈر انجن دیا گیا ہے جو ۱۱۵؍ پیا یس کی پاور اور ۱۷۸؍ این ایم کی پیٖک ٹورک جنریٹ کرنے کا اہل ہے۔ سلاویا ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۶؍ اسپیڈ ٹورک کنورٹر آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی پیشکش کرے گا۔ انجن کی بات کریں تو سلاویا ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی ۳؍ سلنڈر ہے۔ جو ۱۱۵؍  پی ایس کی پاور اور ۱۷۸؍ این ایم کی پیٖٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ سلاویا ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۶؍ اسپیڈ ٹورک کنورٹر آٹومیٹک ٹرانسمیشن دے گا۔ انجن پلیٹ فارم او ٹرانسمیشن کوشاک اور سلاویا کے جیسے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے انجن کے ریفائنمنٹ پر کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ۱ء۰؍ ٹی ایس آئی کشاک میں سب سے پسندیدہ  ورژن ہے جس کی فروخت میں ۹۰؍ فیصد حصہ داری ہے ۔ انجن کے ریفائنمنٹ پر کام کیا گیا ہے۔ اسٹارٹ اسٹاپ کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ۳؍ ڈرائیو موڈ ہیں۔ یہ انجن ۱۶۰۰؍ آر پی ایم پر اچھا پِک اپ دیتا ہے۔ سلاویا میں اوور ٹیک کرنا آسان ہے اور یہ انجن ڈرائیو کے وقت بہترین کارکردگی دکھاتا ہے۔ انجن تھری سلنڈر ہونے کے سبب کبھی کبھی تھوڑا شور کرتا ہے ۔ اسکوڈا اس انجن کے لئے ۱۸؍ کلومیٹر فی لیٹر تک کے مائیلیج کا دعویٰ کرتی ہے۔ اسکوڈا سلاویا ایم کیو بی -اے او اِن پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو مضبوطی سے بنایا گیا ہے اور خراب سڑکوں کو آسانی سے جھیل لیتا ہے۔ اسپورٹی رائیڈ کے لئے سسپینشن کو تھوڑا سخت رکھاگیا ہے لیکن ۱۷۹؍ ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس خراب اور ناہموار سڑکوں سے نمٹنے کے لئے ڈرائیور کو خوداعتمادی دیتا ہے۔ اسکوڈا سلاویا ایک فیملی کار ہے لیکن اگر آپ اسے مزیدار طریقے سے چلانا چاہتے ہیں تو درحقیقت اس کی اسپورٹی ہینڈلنگ پسند آئے گی۔ بیشتر اسکوڈا کار کی طرح سلاویا ڈرائیو کرنے میں پرلطف ہے اور اس کے ٹائر تیز طرار ڈرائیونگ کے دوران اچھی گرفت دیتے ہیں۔

ہمارا فیصلہ  کل ملاکر اسکوڈا آٹو نے کشاک سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ کمپنی کے مطابق جو کچھ بھی کمی کشاک میں اسے سمجھ میں آئی ، اس نے اسے ٹھیک کرتے ہوئےاور بھی دلچسپ اور جارح بنادیا  ہے۔ ہندوستان میں ایس یو وی کا چلن کافی ہے ایسے میں کمپنی نے اس سیڈان کی قیمت کو تھوڑا کفایتی رکھا ہے تاکہ اپنے حریفوں کو ٹکر دے سکے اور گاہکوں کا اس کے تئیں جھکاؤ بھی زیادہ ہو۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK