Inquilab Logo

خواتین کی خوشحال و صحتمند زندگی کے چند مؤثر اصول

Updated: July 14, 2020, 10:14 AM IST | Usha Gupta

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں جب گھر کا ہر فرد تناؤ کا سامنا کر رہا ہے تب خاندان کو سکون کے چند لمحے، خوشی اور اپنا ئیت کا احساس کرانے کی ذمہ داری زیادہ تر گھروں کی خواتین پر عائد ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ بہت ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی بھی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں

Girl - Pic : INN
اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ خواتین ناشتہ کرنا نہ چھوڑیں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین اپنی صحت کے تعلق سے تھوڑی لاپروا ہوتی ہیں، جبکہ آج کی تاریخ میں خواتین کو خود کے لئے وقت نکالنا اور اپنی صحت کا دھیان رکھنا بے حد ضروری ہوگیا ہے۔ ایسے میں یہاں پر دیئے ۵؍ مشورہ کو اپنا کر وہ ہر دن اپنے لئے اور اپنوں کے لئے خود کو صحتمند رکھ سکتی ہیں۔ اس تعلق سے ہمیں جے سومیا کالج آف فیزیو تھیراپی کی ڈاکٹر شیوتا منواڑکر کئی اہم باتیں بنا رہی ہیں:
 کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں جب گھر کا ہر فرد تناؤ کا سامنا کر رہا ہے تب  خاندان کو سکون کے چند لمحے، خوشی اور اپنا ئیت کا احساس کرانے کی ذمہ  داری زیادہ تر گھروں کی خواتین  پر عائد ہوتی  ہے۔ ایسے میں یہ بہت ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی بھی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ اسی سے متعلق چند باتیں ہم آپ کو بتا رہے ہیں، ملاحظہ فرمائیں:
صبح کا ناشتہ
ز خواتین سب کو کھلانے کی چکر میں خود کا ناشتہ ہی بھول جاتی ہیں۔
ز دن کی شروعات میں کھائی ہوئی صحت بخش غذا میٹابولز کے لئے اچھا ہوتا ہے اور کام کرنے کے لئے توانائی ملتی ہے اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
ز صبح کے ناشتے میں پوہے، اپما وغیرہ کے ساتھ کیلا، سنترا وغیرہ پھل، پنیر، دودھ، مونگ پھلی، مرمرا، خشک میوہ جات وغیرہ لیں۔
ز ان سب سے جسم کو بھرپور مقدار میں کیلشیم اور وٹامن ڈی ملتا ہے۔
ایکسرسائز
ز تندرست رہنے کے لئے ہر دن جسمانی کسرت کرنا بے حد ضروری ہے۔
ز ہفتے میں تین دن ۳۰؍ منٹ تک ایروبک ایکسرسائز اور ہفتے کے ۲؍ دن ۳۰؍ منٹ تک مسل اسٹریچنگ ایکسرسائز ضروری ہے۔
ز اس سے آپ کا پورے ہفتے میں ۱۵۰؍ منٹ کا ایکسرسائز کا ضروری کوٹا مکمل ہو جائے گا۔
ز ہر ۳۰؍ منٹ کی ایکسرسائز کے پہلے ۱۰؍ منٹ کا ’وام اَپ‘ اور آخر میں ۱۰؍ منٹ کا ’کول ڈاؤن‘ ضرور کریں۔
ز ایکسرسائز کے بارے میں اپنے ڈاکٹر اور فیزیوتھیراپیسٹ کی صلاح ضرور لیں۔
ز اس طرح صحیح طریقے سے ایکسرسائز کرنے پر بغیر کسی درد کے کسرت کا فائدہ ملے گا۔
ز گھر میں چلنے کے لئے جگہ نہ ہو تو آپ تھوڑی سی جگہ میں بھی ۸؍ کے ہندسے میں جتنی دیر چاہے، اتنی دیر بغیر رکے چل سکتی ہیں۔ اس طرح کے چلنے کو ’انفی نیٹی واک‘ کہا جاتا ہے۔
ز ورزش کرنے کے لئے وقت اور جگہ کا انتخاب طے کریں گی تو اس سے ہر دن کرنے میں آسانی بھی ہوگی اور مدد بھی ملے گی۔ ساتھ ہی جلد ہی ایکسرسائز کرنا آپ کی مثبت عادت بن جائے گی۔
چست رہنے کی عادت
ز خواتین باقاعدگی سے ایکسرسائز کے ساتھ دن بھر چست رہنے کی عادت ڈالیں۔
ز جیسے کوئی بھی مشین پڑے پڑے بگڑ جاتی ہے، ویسے ہی اپنے جسم کا بھی ہے۔ اپنے جسم کو حرکت کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ایک ہی حالت میں بہت دیر تک نہ بیٹھیں۔
ز جب دھیان میں آ جائے کہ آپ بہت دیر سے بیٹھی ہیں، جیسے ٹی وی کے سامنے یا کچھ پڑھتے وقت یا موبائل فون دیکھتے وقت یا لیپ ٹاپ پر کام کرتے وقت، تو اٹھ کر تھوڑا ٹہل لیں۔
ز بیٹھتے وقت تھوڑا سیدھا بیٹھیں، چلتے وقت چست مگر سیدھا چلیں، ریڑھ کی ہڈی اور کندھے جھکائیں نہیں۔
ز سستی پاس نہ آنے دے، اس سے جتنا دور رہے بہتر ہے۔
من کی صفائی
ز تندرست جسم کے لئے من صاف ہونا بھی ضروری ہے۔
ز متعدد تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جسم کی بہت سی بیماریاں کا تعلق من سے ہوتا ہے۔
ز کئی بار گھر میں ایسا کوئی واقعہ پیش آئے جس سے دل کا سکون چھین جاتا ہے۔
ز ایسے میں من کا غمگین ہونا فطری ہے لیکن طویل عرصے تک غمگین رہنا جسمانی صحت کے لئے بھی بے حد نقصاندہ ہے۔
ز اس لئے کسی واقعہ کے بعد جتنی جلدی ہوسکے، اتنی جلدی خود کے جذبات پر قابو پائیں۔
ز جیسے ہم گندے میلے کپڑے نہیں پہنتے، ویسے ہی من بھی میلا نہ کریں، اچھا سوچیں، اچھا سنیں اور اچھا بولیں۔
صحتمند رشتے
ز صحتمند زندگی جینے کے لئے اپنوں کا ساتھ اور بھروسہ بے حد ضروری ہے۔
ز گھر کے لوگوں کیساتھ بیٹھ کر باتیں کریں۔
ز رشتہ داروں سے مضبوط رشتے استوار کریں۔
ز ان کے ساتھ ہنسی مذاق کے ساتھ خوشی کے لمحے گزاریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK