Inquilab Logo

سونی نے ایکسپریا اَیس ۲؍متعارف کرایا

Updated: May 25, 2021, 4:25 PM IST

جاپان کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنا اب تک کا سب سے کم قیمت والا ایکسپریا فون ’ایکسپریاایس ۲‘ متعارف کرایا ہے جو فی الوقت جاپان میں دستیاب ہوگا۔

Sony Introduces Xperia S2.Picture:INN
سونی نے ایکسپریا اَیس ۲؍متعارف کرایا ۔تصویر :آئی این این

جاپان کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنا اب تک کا سب سے کم قیمت والا ایکسپریا فون ’ایکسپریاایس ۲‘  متعارف کرایا ہے جو  فی الوقت جاپان میں دستیاب ہوگا۔ ایکسپیریا ایس۲؍ میں۵ء۵؍انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور گوریلا گلاس ۶؍ پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔یہ فون۴؍ جی ایل ٹی ای سپورٹ  سے لیس ہے اور اس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی۳۵؍ پروسیسر موجود ہے۔ ایکسپیریا ایس۲؍ میں۴؍جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ کم قیمت ہونے کے باوجود سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ ڈیوائس بھی واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ فون میں ہیڈفون جیک موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سینسر پاور بٹن کے اندر دیاگیا ہے۔  کمپنی کے مطابق ایس۲؍ میں۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور بیٹری لائف کو پروسیسر اور چھوٹی اسکرین کی مدد سے بڑھایا گیا ہے۔فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا۱۳؍ میگا پکسل  ہے جبکہ فرنٹ پر۸؍ میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔اس فون کی قیمت ۲۲؍ہزار جاپانی ین(۱۴؍ہزار ۷۲۷؍ روپے کم و بیش) ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK