Inquilab Logo

سونی نے اپنا پہلا فائیو جی فون’ایکسپیریا ون مارک ٹو‘پیش کیا

Updated: February 26, 2020, 3:06 PM IST | Agency

جاپانی کمپنی ’سونی موبائل کمیونی کیشن انکارپویشن ‘ نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’ایکسپیریا ون مارک ٹو‘ کی رونمائی کی ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ نیا فون سونی کا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون ہے۔ ۶ء۵؍ انچ کے سنیما وائیڈ فور کے ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے۹:۲۱؍ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ایکسپیریا ون مارک ٹو سونی ۔ تصویر : آئی این این
ایکسپیریا ون مارک ٹو سونی ۔ تصویر : آئی این این

 جاپانی کمپنی ’سونی موبائل کمیونی کیشن انکارپویشن ‘ نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’ایکسپیریا ون مارک ٹو‘ کی رونمائی کی ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ نیا فون سونی کا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون  ہے۔  ۶ء۵؍ انچ کے سنیما وائیڈ فور کے ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے۹:۲۱؍ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس فون میں کوالکم اسنیپ ڈریگون۸۶۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے  جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج  دیا گیا ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں  ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں بیک پر۳؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔یہ تینوں کیمرے۱۲۔۱۲؍ میگا پکسل کے ہیں اور کمپنی کے مطابق اس میں۲۰؍ فریم فی سیکنڈ آٹو فوکس سپورٹ اور آٹو ٹریکنگ برسٹ نامی فیچر موجود ہے جو کہ دنیا میں پہلی بار کسی اسمارٹ فون میں دیا گیاہے، آٹو فوکس کے ذریعے حرکت کرتے افراد کو ٹریک کے ساتھ اور ہر حرکت کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ فائیو جی اسپیڈ کی بدولت ان تصاویر یا ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے نیٹ ورک پر شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس میں رئیل ٹائم آئی آٹو فوکس اورسونی کے مرر لیس الفا ڈیجیٹل کیمروں کا فوٹو پرو انٹرفیس بھی دیا گیا ہے۔ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی ڈی ایس ای ای الٹی میٹ کو استعمال کرکے ساؤنڈ سگنل کو آڈیو کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔۴؍ہزار ایم اے ایچ  بیٹری کیلئے فاسٹ وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔اس کی  قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK