Inquilab Logo

مہندرا ایکس یو وی ۳۰۰؍ میں خصوصیات کی ایک طویل فہرست ہے

Updated: February 22, 2020, 4:16 PM IST | Ankit Dubey | New Delhi

چھوٹی گاڑی ہونے کے باوجود ایس یو وی والی تمام خصوصیات اس میں نظر آتی ہیں،خصوصیات میں۷؍ایئر بیگ،فرنٹ پارکنگ سینسر،سن روف اور پش بٹن شامل

مہندرا کی نئی ایکس یو وی ۳۰۰ ۔ تصویر : آئی این این
مہندرا کی نئی ایکس یو وی ۳۰۰ ۔ تصویر : آئی این این

  سب کامپیکٹ ایس یو وی(۴؍میٹر سے چھوٹی) سیگمنٹ میں بڑی ہلچل چل رہی ہے۔ اس سال کئی نئی گاڑیاں آسکتی ہیں۔ سیگمنٹ میں خود کو مضبوط کرنے کیلئے مہندرا نے ایکس یو وی ۳۰۰؍کو اتارا ہے، جسے ابتدائی ردعمل کافی ا چھا ملا ہے۔ یہاں پر اس کے ٹیسٹ ڈرائیو کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔
ڈیزائن میں کیا خاص ہے 
 اس کے ڈیزائن کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ایس یو وی والی خصوصیات واضح نظر آتی ہیں۔ ۴؍میٹر سے چھوٹی گاڑی بنانے میں سب سے بڑا یہی چیلنج ہوتا ہے۔اس کا ڈیزائن نہ صرف رف اینڈ ٹف نظر آتا ہے بلکہ اعلیٰ سطح کی خصوصیات بھی اچھی طرح سے شامل کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ دیکھنے میں ماڈرن کامپیکٹ ایس یو وی والا لک دیتی ہے۔ اس میں آگے اور سائڈ سے ایک مضبوط گاڑی والا احساس ملتا ہے۔پیچھے کی جانب کا ڈیزائن کچھ لوگوں کو تھوڑا پیچیدہ لگ سکتا ہے لیکن یہ گاڑی کی اہمیت میں اضافہ ہی کرتا ہے اور خاص طور پر رات میں گاڑ ی کی ایل ای ڈی بیک لائٹ زبردست نظر آتی ہیں۔
انٹیریئر اور جگہ
 انٹیرئیر کے معاملے میں مہندرا کی کسی بھی پرانی گاڑی جیسا کچھ نہیں ملے گا۔ کیبن کی ڈیزائن اور کوالیٹی کے معاملے میں مہندرا کیلئے ایک نئے دور کا آغاز مانا جاسکتاہے۔ڈیش بورڈ سے لے کر دروازوں تک پر ڈوئل ٹون، گلاسی بلیک، میٹ بلیک اور سلور کا مجموعہ ملتا ہے۔ کوالیٹی اور فٹ فنش کے معاملے میں بھی اسے اچھے نمبر دیئے جاسکتے ہیں۔ فرنٹ سیٹ کافی آرامدہ اورکشادہ ہیں اور بیک سیٹ پر بھی آپ کو پیروں، سر اور کاندھوں کیلئے کافی جگہ ملتی ہے۔ عام قد کاٹھی کے ۳؍ لوگوں کو پیچھے بیٹھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ حالانکہ نیچے پیر رکھنے کی جگہ کچھ کم ضرور ہے۔
خصوصیات کی لمبی فہرست ہے
 اے بی ایس ای بی ڈی،کارنر بریکنگ کنٹرول، تمام چاروں ڈسک بریک، ٹائر پوزیشن ڈسپلے(ٹائر کی پوزیشن کس جانب ہے وہ نظر آتا ہے)اسمارٹ اسٹیرنگ سسٹم (الگ حالات میں مختلف طرح سے اسٹیرنگ ملتا ہے) جیسی خصوصیات بنیادی طور پرملتی ہیں۔
 عمدہ متبادلات میں جائیں تو ۷؍ایئر بیگ، فرنٹ پارکنگ سینسر، ہیٹیڈ او اار وی ایم، سن روف، پارکنگ کیمرا وتھ ڈائنامک اسسٹ، ٹائر ٹانکس  (ہوا کا دبائو بتاتا ہے) پش بٹن اسٹارٹ، آٹو ڈمنگ آئی آر وی ایم، ڈبلیو زون کلائیمیٹ کنٹرول، کروڑ کنٹرول، مائیکرو ہائیبرڈ تکنیک، ۱۷؍انچ ڈائمنٹ کٹ الوئےوھیل، ایس ایس پی، ایچ ایس اے، ۷؍انچ ٹچ اسکرین انفوٹین منٹ سسٹم، ودھ ایپل کار پلے اینڈ اینڈرائیڈ آٹو جیسے فیچر کی طویل فہرست ہے۔
 ان سب کا مجموعہ اسے ایک قابل،پریمیم، محفوظ اور آرام دہ ایس یو وی بناتا ہے۔ مہندرا نے اس کا کوئی بیسک ماڈل نہیں اتارا ہے، اس لئے اس کی قیمت دیگر مد مقابل کی بہ نسبت کچھ زیادہ سے شروع ہوتی ہے۔
: پرفارمنس: ۱ء۵؍لیٹر کا ڈیزل انجن تقریباً ۱۱۵؍بی ایچ پی کا پاور اور ۳۰۰؍این ایم کاٹارک دیتا ہے جوکہ اس زمرے میں سب سے زیادہ ہے۔یہ باتیں آپ کو گاڑی چلاتے ہوئی محسوس ہونے لگتی ہیں۔خاص طور پر ۳۰۰؍این ایم کا ٹارک آپ کو پر لطف ڈرائیونگ کا پورا موقع دیتا ہے، شہر کی سڑکیں ہوں یا پھر ہائی وے پر تیز چلتے ٹریفک کے بیچ اوور ٹیک کرنا یہ انجن کہیں آپ کو مایوس نہیں کرتا ہے۔ لیکن یہاں خاص طور پر ۱ء۲؍لیٹر کے ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن کی بات کرنا چاہیں گے، کیوں کہ مہندرا کو اب تک ڈیزل انجن کیلئے ہی جانا جاتا تھا۔ ۱ء۲؍لیٹر کا یہ انجن نہ صرف اپنے سیگمنٹ میں سب سے زیادہ پاورفل ہے بلکہ آرام دہ بھی ہے۔یہ انجن بھی ہمیں شہر اور ہائی وے دونوں کے حساب سے اچھا کارکردگی پیش کرنے والا محسوس ہوا۔ جہاں تک سواری کرنے میں آرام کی بات ہے تو یہ اس میں اچھا ملتا ہے اور ہینڈلنگ کے معاملے میں بھی یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، حالانکہ باڈی رول کے سبب موڑ پر اتنا اعتماد نہیں ملتاہے۔
کن سے مقابلہ ہے
 براہ راست مقابلہ اس زمرے کی سب سے مضبوط کھلاڑی ماروتی سوزوکی وٹارا بریزا کے علاوہ فورڈ ایکواسپورٹ، ٹاٹا نیکسان، ہونڈا ڈبلیو آر-وی جیسے گاڑیوں سے رہے گا۔۲۱؍تاریخ کو ہنڈائی نے بھی اسی زمرے میں اپنی گاڑی وینیو پیش کی ہے۔ مقابلہ یقیناً سخت ہے، لیکن ماہرین یہ مانتے ہیں کہ کسی زمرے میںزیادہ اچھے پروڈکٹ آتے ہیں تو پورا زمرہ ہی ترقی کرتا ہےیعنی سب کے پاس اپنی جگہ بنانے کا موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK