Inquilab Logo

ایس ایس سی نے سی جی ایل ،سی ایچ ایس ایل سمیت کئی انٹرنس امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا

Updated: June 02, 2020, 9:54 AM IST | Agency

اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے سی جی ایل ، سی ایچ ایس ایل اور دیگر زیرالتواء امتحانات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وباء کے سبب اسٹاف سلیکشن کمیشن نے کئی اہم انٹرنس امتحانات کو ملتوی کردیا تھا۔

Exam - Pic : INN
امتحان ۔ تصویر : آئی این این

اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے سی جی ایل ، سی ایچ ایس ایل اور دیگر زیرالتواء امتحانات کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وباء کے سبب اسٹاف سلیکشن کمیشن نے کئی اہم انٹرنس امتحانات کو ملتوی کردیا تھا۔ اس کے بعد ۲۱؍ مئی کو ایس ایس سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان یکم جون کو کرے گا۔ اپنے بیان کے مطابق ایس ایس سی نے کئی اہم امتحانات کی تاریخوں کا اعلان پیر کو کردیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کمبائنڈ ہائر سیکنڈری (۱۰+۲) لیول امتحان ۲۰۱۹ء (ٹِیئر ون) اب ۱۷؍ اگست سے ۲۱؍ اگستا ور ۲۴؍ اگست سے ۲۷؍ اگست کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ وہیں ایس ایس سی  سی جی ایل ۲۰۱۹ء ٹیئر ٹو امتحان ۱۴؍ اکتوبر سے ۱۷؍ اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ معلوم ہوکہ ایس ایس سی مختلف گروپ بی اور گروپ سی عہدوں پر بھرتی کیلئے بھی ٹیسٹ منعقد کراتا ہے۔ اس بارے میں ایس ایس سی نے جنوری فروری میں معلومات فراہم کی تھی ۔ نیا شیڈول کے مطابق اس کےلئے امتحان ۷؍ ستمبر سے ۹؍ ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK