Inquilab Logo

ایس ایس سی سی جی ایل کی تفصیل ستمبر میں جاری ہوگی

Updated: December 26, 2019, 4:19 PM IST | Agency | New Delhi

 اسٹاف سلیکشن کمیشن کےامتحان ’سی جی ایل۲۰۲۰ء ‘ کیلئے نوٹیفکیشن ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۰ء کو جاری کیا جائے گا۔ اس امتحان کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی درخواست کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ متمنی امیدوار ۱۵؍ اکتوبر۲۰۲۰ء تک درخواست کرسکیں گے۔

ایس ایس سی سی جی ایل ۲۰۱۹
ایس ایس سی سی جی ایل ۲۰۱۹

 نئی دہلی : اسٹاف سلیکشن کمیشن کےامتحان ’سی جی ایل۲۰۲۰ء ‘ کیلئے نوٹیفکیشن ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۰ء کو جاری کیا جائے گا۔  اس امتحان کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی درخواست کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ متمنی امیدوار ۱۵؍ اکتوبر۲۰۲۰ء تک درخواست کرسکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایس ایس سی کے ذریعے منعقد کئے جانیوالے اس امتحان کیلئے ہر سال تقریباً  ۳۰؍  لاکھ سے زیادہ امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔  معلوم ہوکہ اس امتحان کے ذریعے مختلف وزارتوں ، محکموں اور ماتحت دفاتر میں  گروپ بی اور گروپ سی کے عہدوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔ یہ امتحان ۳؍ حصوں میں ہوتا ہے۔ ایس ایس سی سی جی ایل ۲۰۱۹ء  کیلئے درخواست کی مد ت ختم ہوچکی ہے اور جنہوں نےا س امتحان کیلئے رجسٹریشن کرایا ہے ان کیلئے یہ امتحان مارچ میں منعقد ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK