Inquilab Logo

پوپ اپ سیلفی کیمرے والےآنر ۹؍ایکس کی فروخت شروع

Updated: January 20, 2020, 10:33 AM IST | Agency

آنرنے گزشتہ دنوں ہندوستان میں اپنانیا اسمارٹ آنر ۹؍ایکس لانچ کیا تھا۔ آنر ۹؍ایکس میں پاپ اپ سیلفی کیمرا اور فون کے ریئر میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ آنر کا یہ اسمارٹ فون ان ہائوس ہائی سلیکون کیری ۷۱۰؍ایف پروسیسرسے کام کرتا ہے۔

آنر ۹ ایکس ۔ تصویر : آئی این این
آنر ۹ ایکس ۔ تصویر : آئی این این

 آنرنے گزشتہ دنوں ہندوستان میں اپنانیا اسمارٹ آنر ۹؍ایکس لانچ کیا تھا۔ آنر ۹؍ایکس میں پاپ اپ سیلفی کیمرا اور فون کے ریئر میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ آنر کا یہ اسمارٹ فون ان ہائوس ہائی سلیکون کیری ۷۱۰؍ایف پروسیسرسے کام کرتا ہے۔آنر کے اس اسمارٹ فون میں ۶؍جی بی تک ریم اور ۱۲۸؍جی بی کی انٹرنل میموری دی گئی ہے۔آنر ۹؍ایکس کے بیک میں مین کیمرا ۴۸؍میگا پکسل کا ہے۔آنر ۹؍ایکس اسمارٹ فون کے ۴؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت ۱۳؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ وہیں اسمارٹ فون کے ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی والے فون کی قیمت ۱۶؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ یہ اسمارٹ فون مڈ نائٹ بلیک اور سفائر بلیو رنگ کے متبادل میں دستیاب ہے۔ آنر کے اس اسمارٹ فون میں ۵۹ء۶انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا اسکرین ٹو باڈی ریشیو ۹۱؍فیصد ہے۔ فون میں ۶؍جی بی تک ریم اور ۱۲۸؍جی بی تک انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے۔ مائیکروایس ڈی کارڈ کے ذریعہ فون کے اسٹوریج کو ۵۱۲؍جی بی تک بڑھایا جاسکتاہے۔اسمارٹ فون  واٹ کے چارنگ سپورٹ کے ساتھ ۴؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون کے ریئر میں ٹریپل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ بیک میں مین کیمرا ۴۸؍میگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں بیک میں ۸؍ میگاپکسل اور ۲؍میگا پکسل کے کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون میں ۱۶؍میگا پکسل کا پاپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK