Inquilab Logo

پانی پر دوڑنے والی سپرکار نما کشتی

Updated: July 04, 2020, 10:38 AM IST | Mumbai

چار پہیہ گاڑیاں  بنانے والی معروف اطالوی کمپنی لمبورگینی نے ایسی کشتی تیار کی ہے جو پانی میں دوڑتی ہے تو بالکل سپرکار کی طرح نظر آتی ہے۔

Tecnomar Lamborghini 63. Photo : INN
ٹیکنومار فار لمبورگینی۶۳۔ تصویر: آئی این این

چار پہیہ گاڑیاں  بنانے والی معروف اطالوی کمپنی لمبورگینی نے ایسی کشتی تیار کی ہے جو پانی میں دوڑتی ہے تو بالکل سپرکار کی طرح نظر آتی ہے۔اس کمپنی نے اطالوی کمپنی دی اٹالین سی گروپ کے ساتھ مل کر یہ ’سپریاٹ‘ تیار کی ہے جو ’لمبورگینی سیان ایف کے پی۳۷‘ ہائپر کار سے متاثر ہوکر تیار کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سپریاٹ کا وزن۲۴؍ ٹن ہے جبکہ یہ۶۳؍ فٹ لمبی ہے، جس میں ۲؍ ٹی وی۱۲؍ انجن دیئے گئے ہیں اور ہر ایک۲؍ ہزار ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ اسے ٹیکنومار فار لمبورگینی۶۳؍ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ۶۳؍ سے مراد۱۹۶۳ء ہے جب اس کمپنی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ مگر اس کی ٹیکنالوجی۲۰۲۰ء کی ہے جبکہ اس کا اسٹیلتھ گرے رنگ اس سپریاٹ کو کسی تارپیڈو جیسا ظاہر کرتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی کا ڈھانچہ ہائی پرفارمنس شیل سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ایک نیول انجینئر نے تیار کیا ہے جو ہائیڈروڈائنامک سائنسز میں مہارت رکھتا ہے۔ڈیزائن کے لحاظ سے یہ لمبورگینی کی کسی سپرکار جیسی ہی ہے اور یہ بہت کم تعداد میں تیار کی جائے گی۔ اس کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے کیونکہ اسے خریدنے کیلئے ۳۴؍ لاکھ ڈالر( کم وبیش ۲۵؍کروڑ ۳۷؍لاکھ۶۵؍ہزار ۸۰۰؍روپے) خرچ کرنا ہوں گے۔بتایا گیا کہ یہ کشتی اگلے سال فروخت کیلئے پیش کی جائے گی ۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK