Inquilab Logo

سوزوکی ہایا بُسا ۲۰۲۱؍رفتار، طاقت اور اسٹائل کا شاندارپیکیج

Updated: October 02, 2021, 1:53 PM IST | Ankit Dubaye | Mumbai

سوزوکی ہایا بُسا کا شمار دنیا کی تیزترین موٹر سائیکلوں میں ہوتا ہے ۔ کمپنی نے اس کی تیسری جنریشن کی نئی موٹر سائیکل ’ہایا بُسا ۲۰۲۱‘ بازار میں اتاردی ہے۔ اس نئی موٹر سائیکل کو ہم نے آزمائشی طور پر چلایا اورہمارا  یہ تجربہ اچھا رہا۔ 

Suzuki Hayabusa 2021 .Picture:INN
سوزوکی ہایا بُسا ۲۰۲۱؍۔ تصویر: آئی این این

سوزوکی ہایا بُسا کا شمار دنیا کی تیزترین موٹر سائیکلوں میں ہوتا ہے ۔ کمپنی نے اس کی تیسری جنریشن کی نئی موٹر سائیکل ’ہایا بُسا ۲۰۲۱‘ بازار میں اتاردی ہے۔ اس نئی موٹر سائیکل کو ہم نے آزمائشی طور پر چلایا اورہمارا  یہ تجربہ اچھا رہا۔ 
ڈیزائن کیسا ہے: پہلی جھلک میں یہ موٹر سائیکل اپنے فرسٹ جنریشن اور سیکنڈ جنریشن ماڈل جیسی ہی نظر آتی ہے۔لیکن بغور دیکھیں تویہ پہلے سے زیادہ تیز طرار، ہائی ٹیک اور ماڈرن بن گئی ہے ۔ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ کے ساتھ ایل ای ڈی ٹیل لیمپ اس  میں دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں زبردست آئینہ اور فیئرنگ پر کروم لیسڈ سی شیپ وینٹس اس موٹر سائیکل کو کافی زیادہ اسٹائلش اور پریمیم بناتے ہیں۔  پیرےگرین فالکن میں وہی پرانے جنریشن والا ٹرائڈاینڈ ٹیسٹیڈ ٹوین اسپار ایلومینیم فریم دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے ڈائمینشن میں تبدیلی نہیں ہے ۔ وہیل بیس ۱۴۸۰؍ ایم ایم ہےا ور نئی ہایا بسا کی سیٹ ہائٹ ۸۰۰؍ ایم ایم اور گراؤنڈ کلیئرنس ۱۲۰؍ ایم ایم ہے۔ بی ایس ۶؍ ہایا بُسا میں ایگزاسٹ میں وزن کم کیا گیا ہے اور سسپینشن کمپوننٹس پر پھر سے کام کرکے شوا کی بہتر یونٹ لگائی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ اگر آپ اس کے انسٹرومنٹ کلسٹر پر آتے ہیں تو یہان بھی ماڈرن لُک برقرار رکھنے کے ساتھ اینالاگ میٹر دیا گیا ہے اور بیچ میں ٹی ایف ٹی اسکرین شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لیورس ، سوئچیز سب کچھ ایک دم عمدہ ہیں۔ 
ایرگونامکس : اگر آپ نے پرانی ہایا بُسا چلائی ہوگی تو آپ کو نئی ہایا بسا میں نئی رائیڈنگ پوزیشن کا فرق بھی دکھائی دے گا۔ پرانی بائیک ایسی تھی کہ جیسے کسی نے کروز میزائل میں ہینڈل بار لگادئیے ہوں، لیکن اس نئے ہینڈل بار کو تھوڑا اوپر رکھا گیا ہے اور یہ آپ کے آدھے حصے میں ملتا ہے۔ اس سے اگر آپ ٹریفک میں پھنس گئے ہوں تو ہایا بُسا کے ساتھ آپ کا انٹرفیس بھی ٹھیک رہتا ہے ۔ سیٹ بھی کافی آرام دہ اور لمبی ہے ۔ 
کارکردگی: پرفارمنس کی بات کریں تو نئی ہایا بُسا کی رائیڈ واقعی غیرمعمولی ہے۔اس کا وزن  ۲۶۶؍ کلو گرام ہےجو کسی بھی سپر بائیک کا ہوتا ہے۔ دیکھا جائے تو یہ وزن اس موٹر سائیکل میں اسٹیبلٹی کے ساتھ آپ کو اعتماد دیتی ہے۔ اس میں سوزوکی کا بڑا ۱۳۴۰؍ سی سی والا اِن لائن ۴؍ سلنڈر انجن دیا ہے۔ حالانکہ انجن کی پاور آؤٹ پُٹ میں تھوڑی گراوٹ ہوئی ہے لیکن کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ پہلے ہا یا بُسا ۱۹۴؍ بی ایچ پی کی پاور دیتی تھی جواَب ۱۸۷؍ بی ایچ پی ہوگئی ہے اور ٹورک ۱۵۵؍ این ایم سے ۱۵۰ ؍این ایم ہوگیا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی ٹاپ اسپیڈ ۲۹۹؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اگرلمٹر ہٹادیا جائے تو یہ رفتار ۳۴۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے۔ ہم نے اسے ریسنگ ٹریک پر نہیں چلایا ہے ،لہٰذا اس کی تیزرفتاری کا تجربہ نہیں ملا۔ یہ بائیک صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں ۳ء۲؍ سیکنڈ کاوقت لیتی ہے اور صفر سے ۲۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنےمیں ۶ء۸؍ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ ۶؍ اسپیڈ گیئر باکس میں اگر آپ آدھے تھروٹل سے فل کی جانب جاتے ہیں تو آپ کو ہایا بسا کی رفتار سے متعلقہ سوالوں کے جواب خودبخود مل جائیں گے۔ رفتار، توازن کے ساتھ گرفت بھی بے مثال ہے اور جس طرح سے ہایا بیسا کی رفتار ہے آپ اس کے دیوانے ہوجائیں گے۔ بائیک کی اسٹاپنگ پاور زبردست ہے ۔ ہارڈ بریکس پر یہ موٹر سائیکل بریک لگاتے ہی رک جاتی ہے۔ 
الیٹرانکس: موٹر سائیکل کے الیکٹرانک پیکیج کی بات کریں تو شاندار ہے۔ ۶؍ ایکسس آئی ایم یو کے باعث اس میں ٹریکشن کنٹرول اور اینٹی وہیل کنٹرول کے ۱۰-۱۰؍ لیول ہیں۔ انجن بریک کنٹرول اور تھری پاور موڈس کے ۳-۳؍ لیول ہیں۔ لانچ کنٹرول ، کروز کنٹرول، کارنرنگ اے بی ایس اور ہل ہولڈ کنٹرول جیسے فیچر اس میں موجود ہیں۔ 
ہمارا فیصلہ: ۲۰۲۱؍ ہایا بُسا پرانے ماڈل کے مقابلے تقریباً  ۲ء۷؍ لاکھ روپے  مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت ۱۶ء۴؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم ) ہے۔ دیکھا تو جائے یہ موٹر سائیکل ان لوگوں کے لئے جو ایسی سپر فاسٹ موٹر سائیکل کی تلاش کررہے ہیں جو کبھی پرانی نہ ہو۔ یا پھر وہ لوگ ایڈونچرس اسپورٹس بائیک کے دیوانے ہیں۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK