Inquilab Logo

سوزوکی نے اپنی طاقتور اور تیزرفتار موٹرسائیکل متعارف کرائی

Updated: February 20, 2021, 9:29 AM IST | Agency

جاپان کی ملٹی نیشنل کمپنی سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اپنی نئی موٹر سائیکل ’ہایا بوسا تھرڈ جنریشن‘  متعارف کرادی ہے۔

Hayabusa - Pic : INN
ہایا بوسا ۔ تصویر : آئی این این

 جاپان کی ملٹی نیشنل کمپنی سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اپنی نئی موٹر سائیکل ’ہایا بوسا تھرڈ جنریشن‘  متعارف کرادی ہے۔ جاپانی آٹوموبائل کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کی اب تک  کی سب سے طاقتور موٹر سائیکل  ہے۔  تفصیلات کے مطابق  سوزوکی نے ۵؍ فروری۲۰۲۱ء کو ہایابوسا۲۰۲۲؍کو متعارف کرایا ہے، اس نئی موٹر سائیکل کو سب سے پہلے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں یورپ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد بتدریج دنیا بھر میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ہایا بوسا تھرڈجنریشن کے اس نئے ماڈل میں کافی کچھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور تھرڈ جنریشن ماڈل کا ڈیزائن پہلے سے زیادہ بہتر ہے، جس میں ٹُو ٹون باڈی کلر قابل ذکر ہے۔موٹرسائیکل کے فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹ موجود ہے جبکہ ٹرن سگنلز کیلئے بلٹ ان پوزیشن لائٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس میں۱۳۴۰؍ سی سی ان لائن فورسلینڈر، لیکویڈ کول انجن اب یورو۵؍اسٹینڈرڈ کے ساتھ ہے۔ انجن میں رائیڈ بائی وائر الیکٹرونک تھروٹل سسٹم بھی موجود ہے۔کمپنی کے مطابق یہ نیا سیٹ اپ لو اور مڈرینج میں آؤٹ پٹ اور ٹورکیو کو بڑھانے کیلئے  ہے۔انجن آؤٹ پٹ۱۸۷ء۷؍ ہارس پاور ہے اور اس میں۶؍ اسپیڈ ٹرانسمیشنز موجود ہیں۔ موٹرسائیکل کا مجموعی وزن۲۶۴؍ کلوگرام ہے جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فیول مائلیج۱۴ء۹؍ کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ یعنی یہ موٹرسائیکل ایک لیٹر پیٹرول پر لگ بھگ۱۵؍ کلومیٹر کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موٹرسائیکل میں کمپنی کی نئی انٹیلی جنٹ رائیڈ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ سسٹم چلانے والے کو۵؍رائیڈنگ موڈ اِن ایبل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ان رائیڈنگ موڈ میں پاور موڈ سلیکٹر، انجن بریک کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، بائی ڈائریکشنل کوئیک شفٹ سسٹم اور اینٹی لفٹ کنٹرول سسٹم شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹیو اسپیڈ لمیٹر نامی فیچر بھی دیا گیا ہے اور نام سے انداز ہوتا ہے کہ یہ بائیک سوارکو بائیک کی رفتار کی حد متعین کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یعنی۱۸۶؍ کلو میٹر فی گھنٹہ۔جہاں اس کے فیچر اور تکنیک جدید ہے وہیں اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ ہی ہے، اطلاعات کے مطابق ہایا بوسا تھرڈ جنریشن کی قیمت ۱۸؍ہزار۵۹۹؍ ڈالر ہے (۱۳؍ لاکھ ۵۴؍ہزار ۳۰؍روپے)۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK