Inquilab Logo

وہاٹس ایپ میں ایکسپائرنگ میڈیا نامی فیچر کی آزمائش

Updated: September 30, 2020, 1:26 PM IST | Agency

وہاٹس ایپ اپنے ایپ کوبہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کیلئے  اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے

WhatsApp - Pic : INN
ویاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

وہاٹس ایپ اپنے ایپ کوبہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کیلئے  اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔ اب خبر ہے کہ کمپنی اپنے مقبول عام پلیٹ فارم میں ایک نئےفیچرکو متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ وہاٹس ایپ کے  اس نئے فیچر کا نام’ ایکسپائرنگ میڈیا‘ ہوگا جس کی آزمائش اینڈرائیڈ کے بیٖٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ وہاٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے اسے دریافت کیا جو کہ ایکسپائرنگ میسجز کا حصہ لگتا ہے۔یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں موجود فیچر سے ملتا جلتا ہے جسے بعد میں انسٹاگرام نے بھی کاپی کرلیا تھا، وہاٹس ایپ میں جب یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، تو ان کے پاس کسی بھی شیئر کی جانے والی میڈیا فائلز کو ایک مخصوص وقت پر ایکسپائر کرنے کا آپشن ہوگا۔جس فرد کو وہ ایکسپائرنگ میڈیا میسج ملے گا، وہ اسے ایک بار دیکھ سکے گا اور جیسے ہی چیٹ ونڈو سے باہر نکلے گا، وہ میسج غائب ہوجائے گا۔ وہاٹس ایپ میں اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال جب یہ بیٖٹا ورژن میں نظر آیا تھا تو اس وقت یہ صرف گروپ چیٹ میں دستیاب تھا اور اس میں پیغام۵؍ سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد ڈیلیٹ ہوجاتا۔ٹیلیگرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں اسے پیش کرنے والی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK