Inquilab Logo

پانچ؍لاکھ روپے سے کم قیمت کی۳؍بہترین چھوٹی فیملی کاریں

Updated: May 08, 2021, 12:29 PM IST | Vaneet Singh

وہ صاحبان جو اپنی چھوٹی فیملی کیلئے ایسی کار کی تلاش میں ہیں جو قیمت میں کفایتی ہونے کے ساتھ ساتھ سائز میں بھی زیادہ بڑی نہ ہو تو ان کے لئے اس تعلق سے ہم کچھ مشورے پیش کررہے ہیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 وہ صاحبان جو اپنی چھوٹی فیملی کیلئے  ایسی کار کی تلاش میں ہیں جو قیمت میں کفایتی ہونے کے ساتھ ساتھ سائز میں بھی زیادہ بڑی نہ ہو تو ان کے لئے اس تعلق سے ہم کچھ مشورے پیش کررہے ہیں۔ اس مضمون میں ہم  ۳؍ایسی چھوٹی کاروں (ہیچ بیک ) کے متعلق بتارہے ہیں جن میں  ۴؍ سے ۵؍افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ہندوستانی بازار میں سب سے سستی ہیچ بیک کاریں ہیں۔ 
چھ رینو کویڈ بی ایس 
 رینو کویڈ بی ایس ۶؍ ایک انٹری لیول ہیچ بیک کار  ہے جو کم وزنی گاڑی ہے ۔ ساتھ ہی اسے چلانا بھی آسان ہے۔ اس کار میں ۱ء۰؍ لیٹر کا ۳؍ سلنڈر ، پیٹرول انجن لگایا گیا ہے جو کہ ۶۸؍ ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۹۱؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ کار ۲۱۔۲۲؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج دے سکتی ہے۔ رینو کویڈ بی ایس ۶؍ کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۳ء۱۲؍ لاکھ روپے ہے۔
ماروتی سوزوکی آلٹو
 ماروتی سوزوکی آلٹو ہندوستان میں فروخت ہونے والی ٹاپ سیلنگ کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کے انجن اور پاور کی بات کریں تو اس میں ۷۹۶؍ سی سی کا ۳؍ سلنڈر انجن موجود  ہے جو ۶؍ہزار آر پی ایم پر ۴۷ء۳؍ ایچ پی کی زیادہ سےزیادہ پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۶۹؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ یہ کار ۵؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔ آلٹو کو ۲؍لاکھ ۹۴؍ ہزار ۸۰۰؍ روپے (ایکس شوروم) کی قیمت میں خریدارجاسکتا ہے۔
دیٹسن ریڈی گو
 دیٹسن ریڈی گو میں ۷۹۹؍ سی سی کا ۳؍  سلنڈر والا پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو ۵۶۰۰؍  آرپی ایم پر ۵۴ ؍ایچ پی کی زیادہ سے زیادہ پاور ۴۲۵۰؍ آر پی ایم پر ۷۲؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیداکرتا ہے۔ اگر بات کریں اس کے دوسرے انجن کی تو یہ ۱ء۰؍لیٹر کا انجن ہے جو ۵۵۵۰۳ آرپی ایم پر ۶۷؍ ایچ پی کی پاور ۴۲۵۰؍ آرپی ایم پر ۹۱؍ این ایم کاٹورک پیدا کرتا ہے۔ ہندوستان میںدیٹسن ریڈی گو کی ابتدائی قیمت ۲؍ لاکھ ۹۲؍ ہزار ۱۲۲؍ روپے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK