Inquilab Logo

سیٹ کا الیکٹرک اسکوٹر ایک بار چارج ہونے پر ۱۲۵؍کلومیٹر دوڑے گا

Updated: June 20, 2020, 4:18 AM IST | Mumbai

اسپین کی کار بنانے والی کمپنی ’سیٹ‘ ایس ای اے ٹی اب الیکٹرک ٹو وہیلر سیگمنٹ میں قدم رکھنے جارہی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اسپین کی کار بنانے والی کمپنی ’سیٹ‘ ایس ای اے ٹی اب الیکٹرک ٹو وہیلر سیگمنٹ میں قدم رکھنے جارہی ہے۔ کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر کانسپٹ پیش کیا ہے جس کا پروڈکشن جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ تاہم اس سے پہلے کمپنی نے ایک چھوٹا اسپورٹی اسکوٹر پیش کردیا ہے جس کا ’سیٹ ای اسکوٹر ۱۲۵‘ ہے ۔ سیٹ ای اسکوٹر ۱۲۵؍ میں ۸ء۹۴؍ کے ڈبلیو موٹر اور ایک ۵ء۶؍ کے ڈبلیو ایچ کی ریمو ایبل بیٹری دی ہے ۔ اس میں  ایک بلِٹ اِن وہیل اور ایک ٹرالی ہینڈل ہے۔ ہسپانوی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکوٹر صفر سے ۵۰؍کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑنے میں محض ۳ء۹؍ سیکنڈ کا وقت لیتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۹۵؍کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ یہ تین رائیڈنگ موڈس (اِیکو، سٹی اور اسپورٹ) کے ساتھ آتا ہے جو موٹر اور بیٹری کی کارکردگی کو اپنے مطابق بدلتا رہتا ہے ۔ا س کےساتھ ہی اس میں ایک ریورس گیئر بھی دیا گیا ہے ۔ فرنٹ فیچرس میں  کمپنی نے سیٹ ای اسکوٹر ۱۲۵؍میں ایک چھوٹی ونڈاسکرین، فرنٹ ایپرون پر ۲؍ یو ایس بی چارجنگ پورٹس، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ایک فل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول کے ساتھ ایک ڈیڈیکٹیڈ ایپ دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس ٹھیک ٹھاک اسٹوریج ملتا ہے یعنی اس کی سیٹ کے نیچے آپ دو ہیلمٹ آسانی سے رکھ سکتے ہیں ۔ اسکوٹر میں  ایک ٹیلی اسکوپک فرنٹ، ریئر میں ایک سنگل شاک ابزروبر اور دونوں  جانب ڈِسک بریک دئیے ہیں ۔ یہ ۳؍رنگوں  (لال، ڈارک ایلومینیم میٹ اور سفید )میں دستیاب ہوگا۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK