Inquilab Logo

جے ای ای مین۲۰۲۱ء کےچوتھے سیشن کے امتحان کے نتائج جاری

Updated: September 16, 2021, 2:38 PM IST | Agency | New Delhi

 نیشنل ٹیسٹ ایجنسی (این ٹی اے) نے  جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن مینس (جے ای ای مین۲۰۲۱ء ) کے چوتھے سیشن کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔اس داخلہ امتحان میں مجموعی طور پر۴۴؍ امیدواروں نے۱۰۰؍ فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔

Athro Tambat of Maharashtra who scored 100% marks.Picture:INN
مہاراشٹر کے اتھرو تامبٹ جنہوں نے ۱۰۰؍فیصد نمبرات حاصل کئے۔ تصویر: آئی این این

 نیشنل ٹیسٹ ایجنسی (این ٹی اے) نے  جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن مینس (جے ای ای مین۲۰۲۱ء ) کے چوتھے سیشن کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔اس داخلہ امتحان میں مجموعی طور پر۴۴؍ امیدواروں نے۱۰۰؍ فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔  وزارت تعلیم کے  افسران کے ذریعہ منگل دیر رات  یہ اطلاع دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر۴۴؍ امیدواروں کو۱۰۰؍ فیصد نمبر ملے ہیں جبکہ ۱۸؍امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ۱۸؍ امیدواروں میں سے چار آندھرا پردیش ، تین راجستھان ، دہلی سے دو ، اتر پردیش سے دو ، تلنگانہ سے دو ،  مہاراشٹر سے ایک  ،  پنجاب سے ایک  ،چنڈی گڑھ سے ایک  ، بہار سے ایک اور کرناٹک سے ایک طالب علم شامل ہے۔ امیدوار اپنے رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر کی مدد سے  ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in ، ntaresults.nic.in اور nta.ac.in پر اپنے نتائج دیکھ  سکتے ہیں۔
 واضح رہے کہ۷ء۸؍ لاکھ طلباء نے جے ای ای- مین امتحان کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا۔
کوٹہ کے طلبہ نے دبدبہ بنایا
 جے ای ای مین ۴؍ کے نتائج جاری کردئیے گئے اس کے ساتھ ہی چاروں داخلہ امتحان کے مجموعی نتائج کے حساب سے  کوٹہ کے طلبہ نے اپنا دبدبہ بنائے رکھا ہے۔ ٹاپ رینک حاصل کرنے والے ۱۸؍ میں سے ۶؍ طلبہ کوٹہ کی کوچنگ کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس میں انشل ورما، سدھانت مکھرجی، مدگل گوئل ، کاویہ چوپڑا، پلکت گوئل اور گروامرت سنگھ شامل ہیں۔ جنہوں نے الگ الگ جے ای ای مین سیشن میں ۳۰۰؍ میں سے ۳۰۰؍ نمبرات حاصل کئے ہیں۔ نتائج میںتقریباً ڈھائی لاکھ طلبہ  جے ای ای ایڈوانسڈ  کیلئے کوالیفائی قرارد ئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK