Inquilab Logo

ٹِک ٹوک کو ٹکر دینے کیلئے ’شارٹس‘ نامی ایپ آرہی ہے

Updated: April 07, 2020, 5:05 AM IST | Agency

مختصر ویڈیوز شیئرنگ ایپ’ٹِک ٹوک ‘ دنیا بھر مقبول ہوگئی ہے ۔ اب اس میدان میں مقابلہ آرائی بڑھنے والی ہے ، اطلاعات کے مطابق یوٹیوب بھی اب ٹِک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے اسی نوعیت کی ایک ایپ پیش کرنے والا ہے

Tiktok and Youtube - PIC : INN
ٹک ٹاک اور یوٹیوب ۔ تصویر : آئی این این

مختصر ویڈیوز شیئرنگ  ایپ’ٹِک ٹوک ‘  دنیا بھر مقبول ہوگئی ہے ۔ اب اس میدان میں مقابلہ آرائی بڑھنے والی ہے ، اطلاعات کے مطابق  یوٹیوب بھی اب  ٹِک ٹاک کو ٹکر دینے کیلئے اسی نوعیت کی ایک ایپ پیش کرنے والا ہے۔ یوٹیوب کی اس ایپ کا نام ’شارٹس‘ رکھاگیاہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ ایپ کامیاب ہوسکتی ہے کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر مفت میں دستیاب میوزک ، ویڈیوز اور اثرات کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اس طرح یوٹیوب کو ٹِک ٹوک پر ایک ہر طرح سے برتری حاصل ہوگی۔شاید اسے یوٹیوب ایپ کے ساتھ ہی شامل کیا جائے گا لیکن آپشن کی بدولت اب اسی ایپ سے مختصراً ویڈیو بنانا ممکن ہوسکے گا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی غیرمعمولی مقبولیت کے بعد ہی یوٹیوب نے شارٹس ایپ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ دھیان رہے کہ ۲۰۱۶ء میں چین میں لانچ کی گئی ٹِک ٹوک ایپ تیزی سے مقبول ہوئی اور۲۰۱۸ء تک اس کی دھوم سنائی دی گئی۔ وائنز کی طرح اس میں ۳؍ سے ۶۰؍ سیکنڈ کی چھوٹی چھوٹی ویڈیو بنائی جاسکتی ہیں جو ایک مسلسل لوپ کی صورت میں چلتی رہتی ہیں۔ اب تک یہ دونوں ایپ والی ویب سائٹس سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بھی ہے۔ اپنی آسانی کی باعث یہ نوجوانوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں میں بہت مقبول ہورہی ہے۔ دو برس میں ایپ کے ڈاؤن لوڈ ہونے میں۱۲۵؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امکان ہے کہ یوٹیوب۲۰۲۰ء کے آخر تک شارٹس کو متعارف کروائے گی لیکن موجودہ لاک ڈاؤن کی صورت میں شاید اسے جلد ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔ تاہم فیس بک نے بھی ٹک ٹاک جیسی ایپ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے جسے لاسو کا نام دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK