Inquilab Logo

 اسکوڈا کی نئی کامپیکٹ کار ’کوشاک ‘کے خاص فیچراوراہم خصوصیات یہ ہیں

Updated: March 20, 2021, 12:11 PM IST | Agency | New Delhi

اسکوڈا نے اپنی نئی کامپیکٹ کار’اسکوڈا کوشاک‘ جمعرات کو عالمی سطح پر متعارف کرادی ہے ۔

Skoda - Pic : INN
اسکوڈا ۔ تصویر : آئی این این

اسکوڈا نے اپنی نئی کامپیکٹ کار’اسکوڈا کوشاک‘ جمعرات کو عالمی سطح پر متعارف کرادی ہے ۔  اس کار کو ۲۰۲۰ء آٹو ایکسپو کے دوران ’اسکوڈا ویژن اِن‘ کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ اس کار کا پروڈکشن ماڈل اب کوشاک کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے ۔ا س نئی ایس یو وی مقابلہ ہیونڈائی کریٹا سے ہونےو الا ہے۔ معلوم ہوکہ اسکوڈا کوشاک کمپنی کی پہلی ایسی ایس یو ہے جسے ’ایم کیو بی -اے او‘ پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستانی بازار کے لئے خاص طور پر تیار کی گئ ہے۔ اس ایس یو وی کا نام ’سنسکرت‘ کے لفظ ’کوشاک‘ پر رکھا گیا ہے جس کا معنی راجا،بادشاہ ہوتا ہے۔ مزیدتفصیلات کے مطابق اسکوڈا کاوشاک میں ۲؍ انجن متبادل دئیے جائیں گے جن میں پہلا ۱ء۰؍ لیٹر ٹی ایس آئی کا اور دوسر ا۱ء۵؍ لیٹر ٹی ایس آئی پیٹروک انجن شامل ہے۔ اس ایس یو وی کا ۱ء۰؍ لیٹر ٹی ایس آئی انجن ۱۱۵؍ پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور ۱۷۵؍ نیوٹن میٹر کا پیٖک ٹورک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ اس انجن کے ساتھ ۶؍ اسپیڈ مینوئل اور ۶؍ اسپیڈ ٹورک کنورٹر ٹرانسمیشن کا بھی متبادل بھی دستیاب ہوگا۔ ۱ء۵؍ لیٹر کا ٹی ایس آئی انجن ۱۵۰؍ پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور اور۲۵۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ا س انجن کے ساتھ ۶؍ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور ۷؍ اسپیڈ  ڈائریکٹ شفٹ گیئر باکس کا آپشن ملتا ہے۔  کوشاک ایس یو وی میں سیفٹی کے لئے ۶؍ ایئر بیگز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم ، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول، ملٹی کولیجن بریک، آئسو فک ماؤنٹس کے ساتھ رین اور لائٹ سینسرکو شامل کیا گیا ہے۔  دیگر فیچرس میں ۲۴ء۴؍ سیمی انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین، وینٹی لیٹیڈ فرنٹ سیٹ، ایمبینٹ لائٹنگ، اسمارٹ فون پاکٹ،یو ایس بی کنکٹی ویٹی، مائی اسکوڈا کنیکٹیڈ قابل ذکر ہیں۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK